18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی کوسٹ گارڈ نے گجرات کے جکھاؤ سے 30 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ پاکستانی کشتی کو حراست میں لیا

Urdu News

نئی دہلی::اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ انٹلی جنس پر مبنی مشترکہ کارروائی میں ایک پاکستانی کشتی ‘این یو ایچ) کو بھارتی کوسٹ (آئی سی جی) نے گجرات کے جکھاؤ سے 30کلو گرام ہیروئن کے ساتھ حراست میں لیا۔ اس کشتی سے آٹھ پاکستانی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ہند-پاک بین الاقوامی سمندری حدود لائن (آئی ایم بی ایل) سے پاکستان کی کشتی کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں 13اپریل 2021 کو ایک جانکاری موصول ہوئی تھی۔ جانکاری ملنے پر بھارتی ساحلی دستہ (آئی سی جی)اور اے ٹی ایس گجرات نے مشترکہ طور ایک مربوط کارروائی شروع کی۔

اے ٹی ایس عہدیداروں کے ساتھ آئی سی جی کی فاسٹ انٹرسیپٹر کشتی مشتبہ پاکستانی کشتی کو روکنے کیلئے تعینات کردی گئی تھی۔ 15-14 اپریل 2021 کی آدھی رات کو  پاکستانی بحریہ کے مشتبہ کشتی کو بھارت کے سمندری حدود کے  اندر دیکھا گیا اور اسے آئی سی جی نے روک لیا۔ کشتی سے تقریباً ایک کلو وزن کے 30 پیکٹ برآمد ہوئے۔ بین الاقوامی بازار میں پکڑے گئے منشیات کی قیمت تقریباً 300 کروڑ روپئے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمگلنگ کی جانے والی منشیات کو گجرات کے کنارے پر لینڈ کرنے کا ارادہ تھا۔ کشتی کے ساتھ ساتھ 8 پاکستانی عملے کو مزید تلاش اور مشترکہ تحقیقات کیلئے جکھاؤ لایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 18مارچ 2021 کو بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے لکشدیپ جزیرے سے تقریباً 300 کلو گرام ہیروئن، پانچ اے کے ۔47 رائفل اور 1000 راؤنڈس گولہ بارود کے ساتھ ایس ایل بی روی ہانسی کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بارے میں شبہ تھا کہ یہ مکران ساحل سے نکلی ہے۔ اس سے قبل بھی  آئی سی جی نے  ایس ایل بی آکرش دوا  کو کامیابی کے ساتھ پکڑا تھا ، جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ گشت پر آئی سی جی کے جہازوں کو دیکھنے کے بعد اس نے 200 کلو گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن اور 60 کلو گرام حشیش کو سمندر میں پھینک دیا تھا۔

گزشتہ ایک برس کے دوران بھارتی ساحلی حفاظتی دستہ (آئی  سی جی) نے  تقریباً 5200 کروڑ روپئے کی مالیت کے 1.6 ٹن سے زائد منشیات کو کامیابی کے ساتھ  ضبط کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210415-WA0014MUYO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210415-WA0015NKYH.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More