15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی کھیلوں کا مستقبل کوچوں کے ہاتھ میں ہے: مرکزی وزیر کھیل

Urdu News

نئی دہلی: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج بنگلور میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نیتا جی سبھاش جنوبی مرکز کا دورہ کیا اور یہاں اسپورٹس کوچنگ میں این آئی ایس ڈپلومہ کے 58 ویں بیچ کی اساتذہ کے دن کی تقریب میں شرکت کی۔ ایس اے آئی کےڈی جی جناب سندیپ پردھان اور ایس اے آئی ، بنگلورو سنٹر کی علاقائی ڈائریکٹر محترمہ ریتو پاتھک بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Bangalore/I&B_SEP%205%20(2).jpg

کھیلوں پر مرکزی حکومت کی نئی توجہ کا اعادہ کرتے ہوئے ، جسے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹوکیو سمر اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں ہندوستان کی پرجوش کارکردگی سے مزید تقویت ملی ہے ، مرکزی وزیر کھیل نے تقریب میں کوچوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہندوستان کے کھیلوں کا مستقبل کوچز کے ہاتھوں میں ہے۔ اساتذہ کے دن کے موقع پر ، آئیے بہترین تربیت کے ساتھ کھلاڑیوں کی پرورش اوران میں کارکردگی کی مہارت پیدا کرنے کا عزم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اولین معیار کے اسٹار کھلاڑیوں کو سامنے لائیں گے۔”

فی الوقت 160 سے زائد ایتھلیٹ پانچ شعبوں میں این سی او ای اسکیم کے تحت ایس اے آئی کے بنگلور سنٹر میں اعلیٰ کارکردگی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 168 ٹرینی کوچز 9 شعبوں میں اسپورٹس کوچنگ میں ڈپلومہ کورس کر رہے ہیں اور جلد ہی نوجوان کوچز کے طور پر پاس آؤٹ ہو جائیں گے۔ ایس اے آئی اعلی کارکردگی کی تربیت میں اسپورٹس سائنسز کی مدد پر بھی زور دے رہا ہے جس میں نوجوان سائنسی سائنسدانوں کی ٹیم کو حال ہی میں جدید سائنسی نقطہ نظر اور جدید تحقیق کے ساتھ تربیتی عمل مددفراہم کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ، وزیر موصوف کے دورے کا آغاز ایس اے آئی بنگلور کے انتظامی بلاک میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کو ہار پہنانے سے ہوا۔ تقریب کا اختتام وزیر موصوف نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اور انہیں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Bangalore/I&B_SEP%205%20(3).jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Bangalore/I&B_SEP%205%20(1).jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More