17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت ، بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی منزل : پیوش گوئل

Urdu News

نئیدہلی: کامرس اور صنعت  نیزریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش  گوئل نے معیار پر زوردینے کی ضرو رت  کو  اجاگر کیا ہے تاکہ بھارت کو اس کی بہترین مصنوعات کے لئے تسلیم کیا جاسکے ۔نئی دہلی میں صاف اور دیر پاترقی کے لئے معیاری بنیادی ڈھانچے کے معاملے  میں انجنئرنگ خدمات کے تعلق سے  ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ بھارت کو پوری دنیا میں نہ صرف اس کی نسبتاََ  مسابقتی  کم لاگت  کے لئے پہچانا جائے گا بلکہ اس  کی بہترین مصنوعات اور خدمات کے اعلیٰ  معیار کے لئے بھی جانا جائے گا۔ انہوں  نے کہا کہ تجارت  کی دوطرفہ توسیع کے امکانات ہیں  ۔ ایک طرف تو برآمدات کے  اچھے امکانات ہیں اور دوسری طرف  انجنئرنگ  ٹکنالوجی کو بھارت میں  لانے کے بڑے امکانات موجود ہیں ۔

          کامرس کے وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے  20-2019  کے بجٹ میں بھارت میں اگلے پانچ  برسوں  میں  ایک  لاکھ کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے کی توسیع  کا نقشہ راہ پیش کیا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ اگلے دس  بارہ برسوں میں ریلوے کی توسیع اورترقی کے لئے پچاس لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری تجویز  کی  گئی ہے۔ وزیر موصوف  نے کہا کہ اس ویژن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت بنیادی ڈھانچے  میں بڑے  پیمانے پر سرمایہ کاری کی منزل کی حیثیت رکھتا ہے۔

          جناب پیوش گوئل نے یہ بھی کہا کہ بھارت  شمسی توانائی کی پیداوار میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ انہوں  نے  بتایا کہ پچھلے  پانچ برسوں  میں شمسی توانائی کی درج شدہ صلاحیت میں  1200 فیصد کا اضافہ حاصل کیا گیا ہے ۔بھارت  ایل ای ڈی بلب   استعمال کرنے والا بھی سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ،جس کی وجہ  ٹکنالوجی  میں بہتری اور بلبوں کی تیاری میں آنے والے خرچ  کی کمی ہے ۔جناب    پیوش  گوئل نے اس سال کے بجٹ میں  بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں  کے لئے مجوزہ ترغیبات  کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ بھارت  ٹووھیلرس ،تھری وھیلر س  اور فوروھیلرس   کی تیاری میں دنیا کی قیادت کرے گا۔

          کامرس  اور صنعت کے وزیر نے  مطلع  کیا کہ سیلنڈروں کے ذریعہ جن  مکانوں  تک ایل پی جی کی  پہنچ  ہے ،  ان کی تعداد تقریباََ دوگنی ہوگئی ہے ۔ انہوں   نے  جس  طریق  کار پر صارفین  کو  بجلی اور گیس  فراہم کی جاتی ہے ، اسے  جدید  بنانےکی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ شہریوں  کی توانائی کی ضرورتوں  کو پورا کیا جاسکے ۔جناب پیوش  گوئل نے  شہری مرکزوں  میں  نقصانات کو کم کرکے  اور سپلائی کی لاگت  میں  کمی کرکے تمام مکانوں  کو  پائپ  گیس  کی  فراہمی کی غرض سے  ایک نیشنل گیس  گرڈ   کی ضرورت  پر زوردیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More