25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) نے 174 کروڑ روپے سے زیادہ کا عبوری منافع ادا کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ  (بی ای ایل)  نے ، جو  محکمہ دفاع  کے تحت  ایک سرکاری سیکٹر کی  کمپنی ہے ،  آج یہاں 174.23  کروڑ روپے کا  چیک  عبوری منافع کے طور پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو پیش کیا۔ بی ای ایل کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر  جناب جی ایم  گوتم نے  وزیر دفاع کو یہ چیک پیش کیا۔

بی ای ایل نے  مالی سال 20-2019  کے لئے  اپنے  شیئر ہولڈرس    کے لئے 140 فیصد  کے   عبوری منافع  (ایک رو پے کی فیس ویلیو پر  1.40 روپے)  کا اعلان کیا ہے یہ مسلسل   16واں سال ہے کہ  بی ای ایل نے  حکومت کو  عبوری منافع پیش کیا ہے۔ کمپنی نے 19-2018  کے مالی سال کے  پیڈ اپ کیپٹل پر 340 فیصد  کا منافع درج کیا تھا۔ اس سرکاری سیکٹر کی کمپنی میں حکومت ہند کے 51.13 فیصد  شیئرس ہیں۔

 اس موقع پر  سکریٹری (دفاعی پیداوار)  جناب راج کمار  اور  وزارت دفاع  اور ڈی پی ایس یو کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More