16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت – انڈونیشیا کوآرڈنیٹڈ پیٹرول کا 36واں ایڈیشن

Urdu News

نئی دہلی، ایک دیسی آفشور پیٹرول ویسل انڈین نیول شپ (آئی این ایس) سریو، انڈونیشیائی نیول شپ کے آر آئی بنگ ٹومو کے ساتھ 30 سے 31 جولائی 2021 کے دوران کوآرڈنیٹڈ پٹرول (کورپیٹ) میں حصہ لے رہا ہے۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان کورپیٹ کے 36ویں ایڈیشن میں دونوں ملکوں کے میریٹائم پٹرول ایئرکرافٹ بھی حصہ لیں گے۔ کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر یہ مشق ’نان- کانٹیکٹ، ایٹ سی اونلی‘ کی طرز پر انجام دی جارہی ہے، جس سے دونوں دوست بحریاؤں کے درمیان اعلیٰ درجے کے باہمی اعتبار و خوداعتمادی، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔

بھارت اور انڈونیشیا 2002 سے سال میں دو مرتبہ انٹرنیشنل میریٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) سے متصل کوآرڈنیٹڈ پیٹرول کو انجام دے رہے ہیں، جس کا مقصد اڈین اوشین ریجن کے اس اہم حصے کو تجارتی جہازرانی، بین الاقوامی تجارت اور جائز سمندری سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے محفوظ رکھنا ہے۔ کورپیٹ  سے دونوں بحریاؤں کے درمیان سمجھ اور انٹروپیریبلٹی میں مدد ملتی ہے اور اِللیگل اَن رپورٹیڈ اَن ریگولیٹڈ (آئی یو یو) ماہی گیری، ڈرگ ٹریفکنگ، سمندری دہشت گردی، مسلح ڈکیتی اور قذاقی کو روکنے اور دبانے سے متعلق ادارہ جاتی اقدامات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

حکومت ہند کے ساگر (سکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل اِن دی ریجن – ایس اے جی اے آر) ساگر وژن کے ایک جزو کے طور پر بھارتی بحریہ انڈین اوشین ریجن کے ممالک کے ساتھ سرگرم اشتراک کرتی رہی ہے، تاکہ خطے میں سمندری سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنایا جاسکے۔  بھارت اور انڈونیشیا میں روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں، جن میں متعدد طرح کی سرگرمیاں اور باہمی تبادلہ خیال شامل ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے گئے ہیں۔ دونوں بحریاؤں کے درمیان سمندری مذاکرات تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے رہے ہیں جن میں بندرگاہوں کا اکثر و بیشتر ہونے والا دورہ، دو فریقی مشقیں اور ٹریننگ ایکسچینج شامل ہیں۔

آئی این ڈی – آئی این ڈی او کورپیٹ کے 36ویں ایڈیشن کا مقصد دونوں بحریاؤں کے درمیان سمندری تعاون کو مضبوط کرنا اور انڈو پیسیفک حصے میں دوستی کے مضبوط بندھن بنانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More