19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور ازبیکستان کے درمیان با ہمی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی۔ کا مرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا ستھرمن اور ازبیکستان کے خارجہ امور کے وزیر عبدالعزیز کا ملو و ، اور بیرونی تجارت کے وزیر جناب الیور غنی ایونے 23 اگست 2017 کو نئی دہلی میں با ہمی میٹنگ کی جس میں بھا رت اور ازبیکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر نے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کا مرس کی وزیر نے دہلی میں  ایک مشترکہ پروجیکٹ کی کمپنی کے طور پر ازبیک انڈیا ٹریڈنگ ہا ؤس قائم کر نے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

کا مرس کی وزیر نے ازبیکستان اور بھا رت میں تعلیم اور صحت جیسی خدمات اور اشیا میں سرما یہ کا ری اور تجارت سمیت تمام سطحوں پر تجا رتی تعلقات کو فروغ دینے کی خاطر پرا ئیویٹ صنعت کی قیا دت والے مشترکہ بزنس کا ؤ نسل کو سرگرم کر نے اور قائم کر نے کا مشور ہ دیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر بھا رت کے سی آ ئی ایس چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈ سٹری اور ازبیک چیمبر آف کا مرس کے درمیان مذاکرات کے تحت معاہدے کا مسودہ جلد تیار ہو جا تا ہے اور مشترکہ بزنس کا ؤنسل اپنا کام شروع کر دیتی ہے تو یہ دونوں ملکوں کے درمیان با ہمی اقتصادی اور تجا رتی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے نہا یت مثبت پیش رفت ہو گی ۔

دونوں وزیروں نے با ہمی تجا رتی تعلقات کو مستحکم کر نے کے لئے ٹرانسپورٹ اور نقد و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کو اجا گر کیا ۔ کا مرس کی وزیر نے ازبیک وزیر سے درخواست کی کہ وہ کثیر جہتی آ ئی این ایس ٹی سی معا ہدے کے رکن بن جا ئیں جس کے تحت ایران کے را ستے بین الاقوامی ٹرانزٹ کا رگو کے ٹریفک میں سہو لت پیدا ہو گی ۔

کا مر س کی وزیر نے ازبیک وزیر سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ازبیکستان میں چمڑے کی مصنوعات اور جو توں کی درآمداد پر ڈیوٹی کو موجودہ 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کریں جو بھا رت میں سب سے زیادہ ترجیحی ملک کے لئے موجودہ شرح ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بھارت تیار چمڑا ازبیکستان سے حاصل کر سکتا ہے ۔ کا مرس کی وزیر نے ازبیک وزیر سے یہ بھی کہا کہ ازبیکستان کو برآمد کی جا نے والی بھا رت کی انجینئرنگ مصنوعات پر درآمداتی ڈیوٹی کم کر نے پر غور کیا گیا ۔کامرس کی وزیر نے ازبیک سے کہا کہ وہ درآمداتی ڈیوٹی کو کم کر نے پر غور کریں جو ازبیکستان میں عائد کر رکھی ہے اور جو خاص طور پر کپڑے اور ملبوسات پر کا فی زیا دہ ہے (30 فیصد تک)۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کے عمل کو بھی آسان بنا یا جا ئے ۔

کا مرس کی وزیر نے ازبیکستان کی وزیر کو یہ بھی بتا یا کہ غیر محصولا تی رکا وٹیں جیسے درآمداتی کوٹہ اور لا ئسنس ، قیمت اور بیرونی زر مبادلہ کا کنٹرول ، پیچیدہ کسٹم اور انتظامی ضابطے اور سرحدوں کو بند کئے جا نے سے بھی بین علا قائی تجا رت میں کمی ہو رہی ہے ۔  از بیکستان کے بیرونی تجا رت کے وزیر نے بتا یا کہ ازبیک حکومت مختلف ضابطوں ،نظام اور عمل کو زیا دہ لچکدار اور آسان بنا نے کےلئےکا م کر رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برآمد کا روں کو در پیش زیا دہ تر مسا ئل کو جلد ہی حل کر دیا جا ئے گا ۔

کا مرس کے وزیر نے ازبیک وزیر سے درخواست کی کہ بھارتی تا جروں اور سیا حوں کو ویزا دینے کا عمل آسان بنا یا جا ئے اور امید ظاہر کی کہ اگر ویزا کا معا ملہ حل کر لیا جا تا ہے تو دونوں ملکوں میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More