16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور مراقش نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ مملکت مراقش کی قومی دفاعی انتظامیہ کے حکومت کے سربراہ مندوب وزیر جناب عبدالطیف لاؤڈئی ان دنوں بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ مراقش کے وزیر موصوف نے گذشتہ روز، ساؤتھ بلاک  واقع نئی دلی  میں، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی ۔ کسی مراقشی وزیر دفاع کا  بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ملاقات کے دوران، دونوں وزرا ء نے دفاعی اور سلامتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ مہمان وزیر نے پانی سے متعلق نقشہ بندی، قیام امن، ٹیلی میڈیسن، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور مواصلات ، نیز انسداد دہشت گردی اور انسداد شورش جیسے شعبوں کی شناخت کی ، جن شعبوں میں باہمی ربط و ضبط اور تعلقات کے مضمرات تلاش کئے جاسکتے ہیں۔

بحری جہاز سازی اور مینو فیکچرنگ سپورٹ میں تعاون و اشتراک سمیت دفاعی صنعت میں اشتراک کے پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیردفاع نے مراقش کے مہمان وزیر دفاع کو فروری 2019 میں ،بنگلورو میں، منعقد ہونے والے ایرو انڈیا 2019 میں، شرکت کے لئے مدعو کیا۔

اس موقع پر دو باہمی مفاہمتی عرضداشتوں یعنی (نمبر -1) اسرو اور مراقش کے مرکز برائے ریموٹ سینسنگ کے مابین بیرونی خلاء کے پرامن استعمالات میں تعاون اور( نمبر -2 )بھارت کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس  ٹیم (سی ای آر ٹی- آئی این)، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت اور مراقش کی کمپیوٹر رسپانس ٹیم ( ایم اے- سی ای آر ٹی) کے مابین سائبر سلامتی کے شعبے میں تعاون پر وزیردفاع اور مراقشی وزیر دفاع کی موجودگی میں  دستخط عمل میں آئے۔

مراقش کا وفد اپنے قیام کے دوران ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی سہولتوں کو اپنے دورے کے پروگرام کے ایک حصے  کے طور پر بنگلور وجاکر ملاحظہ کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More