نئی دہلی، بھارت اور برطانیہ کے درمیان ورچوئل طریقے سےگزشتہ شام بھارت – برطانیہ فائنانشئیل مارکیٹس ڈائیلاگ(دی ڈائیلاگ ) کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔اکتوبر 2020 میں مالیاتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے دسویں اقتصادی اور مالیاتی مکالمہ ( ای ایف ڈی )میں بات چیت کی گئی ۔
اس ڈائیلاگ کا انعقادوزارت خزانہ کی طرف سے بھارت کے سینئیر افسران اور ملکہ معظمہ کی جانب سے مقررکردہ وفداوربھارت ، یو کے آزادانہ ریگولیٹری ایجنسیوں نے کیا۔ اس ڈائیلاگ میں ریزروبینک آف انڈیا ،سکیورٹیز اینڈایکچینج بورڈ آف انڈیا ، بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز اتھارٹی ، انشورنس ریگولیٹری اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا ، بینک آف انگلینڈ اور مالیاتی کنڈکٹ اتھارٹی شامل ہیں۔ مکالمے کے دوران بات چیت کی اہم توجہ چار موضوعات پر رہی۔
1- گفٹ (گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک –سٹی )سٹی ، بھارت کا پرچم بردار بین الاقوامی مالیاتی سینٹر
2- بینکنگ اور پیمنٹس ۔
3- انشورنس ، اور
4- کیپٹل مارکیٹس
ان معاملات پر بھارت اوربرطانیہ کے درمیان بات چیت کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو بات چیت کے لئے بلایا گیا ۔ سٹی لندن کا رپوریشن کیپٹل مارکیٹ ورکنگ گروپ نے بھارتی کارپوریٹ بونڈ مارکیٹ پر اپنا کام پیش کیا اور بھارت – برطانیہ مالیاتی شراکتداروں نے یوکے بھارت مالیاتی خدمات تعلقات پر اپنی سفارشات پیش کیں ۔ خاص طورسے عالمی خدمات ہب کے طور پر گفٹ سٹی کی ترقی کے تعلق سے ۔
دونوں فریق اس بات پربھی متفق ہوئے کہ بھارت اوربرطانیہ کے درمیا ن مالیاتی خدمات تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے کافی گنجائش موجود ہے۔دونو ں اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ آنے والے مہینوں میں ان شعبوں پر بات چیت جاری رکھیں گے۔اگلے اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کو بڑھانے اور مستقبل میں انڈیا – یوکے ایف ٹی اے کے لئے مذاکرات کی شروعات کی امید ظاہر کی گئی ۔