17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت بین الاقوامی سائنس میلے کے تکنیکی اجلاس کے دوران طلبا، نوجوان افسروں اور نئے ابھرتے ہوئے سائنسدانوں کی سرگرم شرکت

Urdu News

کولکاتا میں بھارت بین الاقوامی سائنس میلے (آئی آئی ایس ایف) کے تیسرے دن آج سائنس اور ٹکنالوجی کے عملی شعبوں میں اجلاس سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران طلبا، نوجوان افسروں اور نئے ابھرتے ہوئے سائنسدانوں کی سرگرم شرکت نے اس سائنس فیسٹول کی شان کو دوبالا کردیا۔

صحت کی تحقیق کے کانکلیو سے متعلق اجلاس میں جینیٹک ڈھانچے، انسانی ڈھانچے میں سالماتی بناوٹ اور جینوم میں کیمیکل رد عمل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دیگر اجلاس میں خواتین سائنسدانوں اور صنعت کاروں کے کانکلیو، نوجوان سائنسدانوں کی کانفرنس، نارتھ ایسٹ کے طلبا کا کانکلیو اور وگیانتا سائنس لٹریچر فیسٹول کو شامل کیا گیا ہے۔ان اجلاس میں سائنس اور ٹکنالوجی عملی شعبوں پر معلومات کی خاطر تحقیقات کی گئی ہے اور اس بات کی بھی چھان بین کی گئی ہے کہ عام آدمی کے لئے آسانی سے اسے کس طرح قابل رسائی بنایا جاسکتا ہے۔ خواتین سائنسدانوں اور صنعت کاروں کے کانکلیو کے اجلاس میں سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے محکمہ کے اقدامات کے بارے میں بتایا، تاکہ شہریوں، خصوصاً ملک کے دور دراز علاقے میں رہنے والے لوگوں میں سائنس وٹکنالوجی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے فیسٹول کی مقبولیت اور اہمیت پر پرامیدی کا اظہار کیا، جہاں سائنس فیسٹول کے اس ایڈیشن میں مختلف اداروں کے طلبا زیادہ سے زیادہ شرکت کررہے ہیں۔ کچھ مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ کس طرح سائنس اور ٹکنالوجی  کے پروجیکٹس نوجوان صنعت کاروں اور خواتین کو انفارمیشن اور ٹکنالوجی  کی بنیاد کے ساتھ بااختیار بنا کر ان کے لئے ایک ماحول فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس فیسٹول جیسا ایک پلیٹ فارم ایک ایسا موقع بھی ہے جہاں انسانیت کی بہتری کے لئے ٹکنالوجی کے اطلاق کے نئے شعبوں کے بارے میں بات چیت کی جاسکتی ہے اور کافی کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

آئی آئی ایس ایف کے دیگر مقامات پر آج کے پروگرام میں  سائنس سٹی میں ریڈیو ٹرانسمیٹر کٹ اسمبل کرکے طلبا کی طرف سے گنیز بک آف ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش ایک اور دلچسپ اور پرجوش  تقریب شامل ہے۔ اس پروگرام میں آنے والے لوگوں، خصوصاً بچوں میں دلچسپی بڑھی ہے، کیونکہ ہر پروگرام میں شرکا کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کا کہ اہتمام آئی آئی ایس ایف نے کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More