19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت- تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع

Urdu News

نئی دہلی، ایم ایس ایم ای  کے سکریٹری  ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر  2018 تک چلنے والے بھارت – تائیوان  ایس ایم ای ترقیاتی فورم  کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم  میں کل  اپنے  افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای  کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے  کہا کہ فی الحال ملک میں 6 کروڑ 30 لاکھ ایم ایس ایم ای اکائیاں ہیں ، جو  11.10 کروڑ لوگوں کو روزگار  فراہم کرتی ہیں اور 8000 سے زیادہ مصنوعات  تیار کرتی ہیں ، جن میں روایتی اشیاء سے لے کر  جدید ٹیکنالوجی والی نازک اشیاء میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے بعد ایم ایس ایم ای  دوسرا سب سے بڑا روزگار دینے والا سیکٹر ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات  کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  صنعت کاری کا کلچر فروغ دینے کی خاطر اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے پروگرام شروع کئے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں بھارت میں 26000 سے زیادہ  اسٹارٹ اپ کے ساتھ  بہتر ماحول پیدا ہوا ہے۔

علاقائی اور عالمی ویلیو چینج کے ساتھ  بھارت کے ایم ایس ایم ای  کو مربوط کرنے کے بارے میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بھارت اور تائیوان کے درمیان  ایم ایس ایم ای کے سیکٹر میں تعاون کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت ،  اپنی ایس ایم ای کے ساتھ تائیوان کی کمپنیوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے منتقلی اور ایف ڈی آئی جیسی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  الیکٹرانک ، آٹو کل پرزے  ، ٹیکسٹائل ، آٹو موبائل ، بانس کی صنعت  جیسے شعبوں میں بھارت کو خاص دلچسپی ہے جن میں تائیوان کو مہارت حاصل ہے۔

بھارت کی جنرل انجینئرنگ ، آٹو کل پرزے ، الیکٹرانک اور پلاسٹک  کے شعبے کی  تقریبا 20 صنعتیں  اس فورم میں شرکت کررہی ہے  ، جن کا مقصد  اپنے فیلڈ کی  تائیوان کی کمپنیوں کے ساتھ  رابطے قائم کرنا ہے ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت بھارتی  ایم ایس ایم  ای کے لئے ایک بین الاقوامی تعاون اسکیم چلارہی ہے جس کا مقصد  ایم ایس ایم ای میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ، اسے جدید بنانا اور  برآمدات کو فروغ دینا ہے ۔

تائیوان  میں ایک مضبوط صنعتی بنیاد ہے ، جس میں   بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ای ) سیکٹر  کی کافی مضبوط بنیاد ہے ، خاص طور پر  سیمی کنڈکٹر  ، پیٹرو کیمیکل ، آٹو موبائل ، آٹو کل پرزے م، وائرلیس مواصلات کا سازوسامان ، اسٹیل ، پلاسٹک  ، ٹیکسٹائل اور ہلکی انجینئرنگ مشینری  کے شعبے کافی ترقی یافتہ ہیں۔ البتہ بھارت  کے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں آٹو کل پرزے ، ادویہ سازی ، آئی ٹی  ، بائیو ٹیکنالوجی اور خوراک کی ڈبہ بندی جیسے شعبوں میں مقابلہ آرائی  کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بھارت سے برآمد ہونے والی اہم اشیاء میں  ناپتھا ، معدنیات  ، ریفائنڈ کاپرکیتھوڈ ، زنک ، المونیم اور  خام لوہا شامل ہیں۔ جبکہ تائیوان سے درآمد ہونے والی اہم اشیاء میں  پولی وینائل کلورائڈ ، اسٹیل کی چادریں ، الیکٹرانک کے سرکٹ ، مشینوں کے کل پرزے ، شمسی سیل ، ڈیجیٹل کیمرہ  اور  صوتی منتقلی کی مشینیں شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More