15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت دنیا میں تیسری سب سے بڑی ہوا بازی منڈی بننے کے لئے تیار ہے : نائب صدر جمہوریۂ ہند

India set to become third-largest aviation market in the world: Vice President
Urdu News

 نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  بھارت  اعلیٰ شرح ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے اور  2026 ء تک مسافروں کے معاملے میں دنیا کی سب سے بڑی تیسری  ہوا بازی منڈی بننے کے لئے تیار ہے  ۔ نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند  دوسری ایرو ایکسپو  انڈیا – 2017 ء کا آج یہاں افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کر رہے تھے ۔  شہری ہوا بازی کے وزیر جناب اشوک گجپتی  راجو  پوسا پتی  ، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ  شہری ہوا بازی کا شعبہ نہ صرف رابطہ کاری بڑھانے ، روز گار کے مواقع فراہم کرنے   بلکہ  معیشت   کی ترقی میں  ایک  نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  شہری ہوا بازی عالمی ٹرانسپورٹ نظام کی ایک ریڑھ کی ہڈی ہے ۔  یہ  د ر اصل کاروبار کو جوڑنے کے لئے سب سے  اہم شعبہ ہے ، جو  لوگوں کو  ایک ساتھ لانے اور  دنیا بھر کی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان  لگاتار 22 ویں مرتبہ دنیا کی سب سے تیز ابھرتی ہوئی گھریلو سفر کی مارکیٹ  بن گیا ہے  ، جس کی جنوری ، 2017 ء میں سال در سال شرح ترقی 26.6 فی صد ہے  ، جو ایک ریکارڈ ہے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  حادثات  میں کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور   شہری ہوا بازی کے حکام اور ماہرین کی سب سے  اعلیٰ ترجیح  لوگوں کا تحفظ رہے گا ۔

          نائب صدر نے اڑان اسکیم پر اپنی خوشی کا اظہار کیا  تاکہ  غیر   استعمال والے اور پوری طرح استعمال میں نہ  آنے والے ہوائی اڈوں کی خدمت  کرکے علاقائی  رابطہ کاری  کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ٹائر – II شہروں  ، زیارت والے شہروں اور  تاریخی مقامات     ، سیاحت اور کاروباری سفر کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ  کے خطاب کا متن حسب ذیل ہے :

‘‘ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے دوسری  ایرو ایکسپو انڈیا – 2017 ء کا افتتاح کرتے ہوئے دِلی مسرت ہوئی ہے   اور وہ شہری صنعت کے تمام شرکاء اور شراکت داروں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔

 دوستو ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ  شہری ہوا بازی کا شعبہ نہ صرف رابطہ کاری بڑھانے ، روز گار کے مواقع فراہم کرنے   بلکہ  معیشت   کی ترقی میں  ایک  نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ کاروبار کو جوڑنے کے لئے  سب سے اہم  شعبہ ہے ۔

          بین الاقوامی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن  ( آئی اے ٹی اے ) کے مطابق    اس بات کا امکان ہے کہ 2017 ء میں  عالمی جی ڈی پی  کا  ایک فی صد  ہوائی ٹرانسپورٹ  پر خرچ کیا جائے گا   ، جو 776  ارب امریکی ڈالر کے بقدر ہے ۔ بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی   ششماہی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ حکومتوں نے اِس سال  ٹیکس ریونیو   سے 124 ارب امریکی ڈالر حاصل کئے  اور   سپلائی چین  روز گار سے 69 ملین حاصل کئے ۔

انہوں   نے کہا کہ آنے والے سالوں میں توقع ہے کہ بھارت شہری ہوا بازی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرے گا ۔

ہندوستان  لگاتار 22 ویں مرتبہ دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی گھریلو سفر  کی  مارکیٹ  بن گیا ہے   اور جنوری ، 2017 ء میں سال در سال شرح ترقی 26.6 فی صد ریکارڈ کی گئی ۔   آئی اے ٹی اے کے مطابق  ہندوستان  ، 2026 ء تک مسافروں کے اعتبار سے دنیا میں تیسری  سب سے بڑی  شہری ہوا بازی کی مارکیٹ بن جائے گا۔  ہندوستان کا آئندہ چند سالوں میں  ہوائی کارگو   میں  9 فی صد کا اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ آئی اے ٹی اے نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ   ہوائی مسافروں کی    تعداد  2035 ء تک بڑھ کر 7.2  ارب ہو جائے گی ، جو 2016 ء میں 3.8 ارب   تھی ۔

حقیقت میں ہندوستان نے جاپان کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے  دنیا میں گھریلو  شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں  سب سے بڑا مقام  حاصل کر لیا ہے ۔   2016 ء میں ہندوستان  میں  100 ملین گھریلو   مسافروں  نے ہوائی  سفر کیا ، جب کہ اس کے مقابلے   اسی مدت کے دوران جاپان میں 97 ملین لوگوں نے ہوائی جہاز سے سفر کیا تھا ۔

شہری ہوا بازی کے شعبے کی   بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے  ملک میں بنیادی ڈھانچے اور علاقائی ہوائی رابطے کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔

نئے  پروجیکٹوں کو شروع کئے جانے کے علاوہ    سب سے اہم پہلو  ؤں  ، جن پر  خاص توجہ دی گئی ہے ، وہ مسافروں کا تحفظ اور سلامتی ہے ۔   ان دونوں  معاملوں پر  کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور   ہوائی سفر کو محفوظ  بنانے کے لئے  سب سے سخت ضابطے اپنائے  گئے ہیں ۔

بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم آئی سی اے او نے  اپنے 2017 ء کے ایڈیشن میں کہا ہے کہ  دنیا میں گذشتہ پانچ سالوں میں حادثے سے متعلق  اعداد و شمار نے  حادثات کی تعداد  کے ساتھ ساتھ  حادثے کی شرح   میں کمی  کا رجحان دکھایا ہے ۔

حادثوں  میں کمی کا رجحان اچھی خبر ہے  لیکن اس پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے  اور تحفظ  شہری ہوا بازی کے حکام اور ماہرین کی سب سے اعلیٰ ترجیح رہے گی ۔

مجھے ایرو ایکسپو انڈیا – 2017 ء کے منتظمین  کی تعریف  کرنے پر خوشی ہو رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ  ہندوستان میں ہوا بازی کی صنعت کی  ہمہ جہت ترقی میں  معلومات کا اچھا  تبادلہ ہو گا ۔  مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ پی ایچ ڈی چیمبر نے اس سال پہلی مرتبہ ہیلی ایکسپو انڈیا  کا آغاز کیا ہے تاکہ ہیلی کاپٹر صنعت کے لئے ایک وسیع  پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے ۔ آنے والے سالوں میں    سیاحت ، طبی خدمات ، قانون نافذ کرنے اور  آفات کے بندو  بست سمیت مختلف  رولس کے لئے  شہری ہیلی کاپٹرس کا استعمال  بڑھنے  کا امکان ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ  ہندوستان جلد ہی بڑھتے ہوئے ہوائی رابطے کے لحاظ سے نہ صرف ایک ہوا بازی  کا مرکز بن کر ابھرے گا بلکہ  رکھ رکھاؤ ، مرمت اور  باقی تمام سہولیات کے لحاظ سے بھی یہ ایک  مرکز بن کر ابھرے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More