16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت –فرانس کلیدی ساجھیداری بھارت کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو  نے  بھارت- فرانس کلیدی ساجھیداری کو بھارت کا خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور فرانس امن اور استحکام کےنقیب کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

فرانس کی  پارلیمنٹ  کی  صدر اور سینیٹ کی  اقتصادی امور کی قائمہ کمیٹی  کی صدر  محترمہ سوفی پریماس کی قیادت میں  روس کے ایک پارلیمانی  وفد کے ساتھ آج  نئی دہلی میں گفتگو  کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے دنیا میں امن  اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے  بھارت اور فرانس کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت  اپنے پڑوسی سمیت  تمام ملکوں کے ساتھ  ہمیشہ  پر امن بقائے باہم  میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نہیں چاہتے کہ  کوئی ملک  ہمارے اندرونی امور میں مداخلت کرے اور ہم بھی دوسرے ملکوں کے  اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

نائب صدر جمہوریہ نے  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت  دفاعی تعاون ، سمندری سکیورٹی ، انسداد دہشت گردی ، خلائی تعاون  ، اقتصادی ساجھیداری اور دیگر شعبوں میں  فرانس کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے  ،اس بات  پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے   بھارت – فرانس  پارلیمانی  دوستی گروپ  قائم کیا جائے۔ انہوں نے  اسمارٹ سٹی  پہل کے تحت  بھارت کے ساتھ ساجھیداری کے فرانس کے فیصلے  پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت کی ترقی  کے لئے  شہری  تجدید اورصاف توانائی میں زبردست سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان  زیادہ تجارت ، ٹیکنالوجی اور  سرمایہ کی آمد پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  باہمی تجارت  کو   2022 تک  15 ارب یورو تک پہنچانے کے لئے  اس میں زبردست تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  آب وہوا میں تبدیلی  بھارتی حکومت کے عقیدے کا معاملہ ہے، نائب صدر جمہوریہ نے  پیرس معاہدے میں بھارت کے عہد کا اعادہ کیا اور کہا کہ بھارت  مقررہ اہداف  کو  وقت سے کافی پہلے  حاصل کرنے کی راہ  پرگامزن ہے۔ انہوں نے  اس سلسلے میں ، اور خاص طور پر  ون پلانٹ سمٹ ( ایک کرہ  ارض کانفرنس)  کے انعقاد کے لئے فرانس کی ستائش کی۔

جناب نائیڈو نے  نومبر 2018 میں  پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ  تقریب کے دوران  اپنے فرانس کے دورے  کو یاد کیا جس میں انہوں نے  اس جنگ عظیم میں شہید ہونے والے 9 ہزار سے زیادہ  ہندوستانیوں  کی یاد میں  ولرس گوئیس لین میں پہلی بھارتی جنگی یادگار  کا افتتاح کیا تھا۔

بھارت اور فرانس کے درمیان  اسرو اور  سی این ای ایس کے ذریعے  طویل مدتی اور کثیر جہتی  خلائی تعاون  کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس تعاون کو  مزید آگے لے جانے کے لئے عہد بستہ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More