16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت مستقبل کے لئے سستے اور اختراعی حفظانِ صحت کے طریقوں کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرے گا : شری پیوش گوئل

Urdu News

نئی لّی: کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  یہ کہتے ہوئے اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور کورونا جانبازوں کی ستائش کی ہے   کہ وہ  حقیقتاً اعلیٰ ترین  ستائش کے قابل ہیں     ، جو  ہم ایک قوم  کے طور پر انہیں دے سکتے ہیں ۔  بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن  ، سی آئی آئی کے ایشیا ہیلتھ  2020 سمٹ  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی قربانی  رائیگاں نہیں  جائے گی ۔

          کووڈ ویکسین کے بارے میں  بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہماری ملک میں بنائی جانے والی  ویکسین تیزی سے  بڑھ رہی ہے  لیکن  جیسا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  ‘‘ جب تک ہمیں  ویکسین نہیں مل جاتی ، اُس وقت تک ہم وباء  کے بارے میں بے فکر نہیں ہو سکتے ’’ ۔  انہوں نے کہا کہ تاریخ  عالمی وباء کے خلاف لڑائی میں بھارت کے تعاون کو یاد رکھے گی ۔  ملک میں  لاک ڈاؤن  کو پوری طرح  جائز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ڈبلیو ایچ او نے اکثر کہا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن  نے حقیقی طور پر  ملک کو  عالمی وباء  کے لئے تیار کیا ہے  اور اس بات کو یقینی بنایا  ہے  کہ بھارتی شہری  کئی دیگر ترقی یافتہ ملکوں  کے مقابلے   زیادہ بہتر طور پر   وباء سے  نمٹ سکے ہیں ۔  بھارت میں سختی سے نافذ  لاک  ڈاؤن کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور اسے   دوسرے ملکوں کے لئے  رول ماڈل کے طور پر  پیش کیا جا رہا ہے  ، جس کی  صحت یابی  کی شرح  بہت  بہتر ہے ۔

          سی آئی آئی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ایشیاء ہیلتھ 2020 جیسی سرگرمیاں نئے نظریات پیدا کرنے اور ملک کے مسائل  کے نئے حل  تلاش کرنے کے علاوہ  ویکسین  کے لئے  ، جب وہ دستیاب ہو ،  آخری فرد تک پہنچانے کو یقینی بنانے میں  مدد کرے گی ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ہم کووڈ کی حفظانِ صحت کو 1.3 ارب شہریوں کو  دستیاب کرانے کے لئے سرکاری – پرائیویٹ ساجھیداری میں کام کریں گے ۔ اس سے آگے آنے والی  لڑائی  میں کامیابی کو  یقینی بنایا جاسکے گا  ۔ جناب گوئل نے  کم ترقی یافتہ  اور غریب ملکوں سمیت  سبھی کے لئے  سستی قیمت پر  ویکسین  کی دستیابی کو یقینی بنانے  کی اہمیت پر  یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ یہ  ہم سب کی  مشترکہ  ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مستقبل کے لئے  سستی اور  اختراعی  حفظانِ صحت  کو یقینی بنانے میں  اہم کردار ادا کرے گا ۔

          جناب پیوش گوئل نے یہ بھی کہا کہ  ویکسین  تلاش کرنے   کی ہماری مشترکہ کوشش  نے ہم سب کو   یکجا کر دیا ہے ۔  ایک مشترکہ مقصد  کا جذبہ  ہمیں  دنیا  کو  درپیش   سنگین وباء پر قابو پانے  میں مدد دے گا  ۔  انہوں نے کہا کہ کووڈ نے دنیا  اور انسانیت کو  متحد کردیا ہے ۔ دنیا آج ایک مشترکہ مقصد  سے لڑنے کے لئے  یکجا ہو گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More