19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں امریکی سفیر نے وزیر مملکت ( داخلی امور ) جناب کرن ریجیجو سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں امریکہ کے سفیر مسٹر  کینتھ آئی جسٹر نے امریکی سفارت خانے کے دیگر ارکان کےساتھ داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو سے آج یہاں نئی دلّی میں ملاقات کی ۔

          طرفین نے  دنیا کی دونوں بڑی جمہوریتوں  اور امن عالم کو  دہشت گردی سے لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر   نمٹنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

          اس سلسلے میں جناب  کینتھ جسٹر نے  اپنے ملک  کی جانب سے   بھارت اور امریکہ کے مابین جاری  ہوم لینڈ سلامتی ڈائیلاگ کو جاری رکھنے کے تئیں دلچسپی کا اظہار کیا  تاکہ  ایک  ٹھوس نتیجہ نکالا جا سکے ۔

          طرفین نے  میٹنگ کے دوران بھارت – امریکی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات  پر  بھی تبادلۂ خیالات کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More