16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں ایک ہی دن میں کووڈ -19سے ریکارڈ 51 ہزار 706 مریض صحت یاب ہوئے

Urdu News

نئیدہلی: بھارت میں   گزشتہ  24  گھنٹے کے دوران کووڈ-19  کے 51706  مریض  صحت  یاب ہوئے ۔ایک ہی دن میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس طرح ملک میں  کووڈ -19سے  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں  تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 67.19 تک  پہنچ گئی ہے اور ہر رو ز اس میں اضافہ  ہورہا ہے ۔صحت یاب ہونے والے لوگوں  کی  تعداد  زیر علاج مریضوں کی تعداد سے دوگنازیادہ ہے۔اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  12  لاکھ 82 ہزار 215  ہوگئی ہے۔

          کووڈ -19  کے مریضوں  کے  شفا یاب ہونے کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی پچھلے 14 دنوں میں  صحت یاب ہونے والے معاملوں  میں  63.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ مرکز کی  جانچ  کرو شناخت کرواورعلاج کرو  کی حکمت عملی  کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

          سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹروں  کی مشترکہ  کوششوں کی وجہ سے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے ساتھ جانچ کی  صلاحیت  نے صحت یابی کی  شرح میں اضافے کو یقینی بنایا ہے جس کے نتیجے  میں  پچھلے 14دنوں میں   یہ  بہتر ہوکر 63فیصد سے  بڑھ کر 67 فیصد ہوگئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-08-05 at 12.25.28.jpeg

          صحت یابی میں  مسلسل اضافے کے ساتھ ہی کووڈ -19 کے زیر علاج مریضوں  اور صحت یاب ہونے والے مریضوں  کے درمیان فاصلہ تقریباََ 7لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔روزانہ تیزی سے  صحت یابی کی تعداد میں اضافے کی  وجہ سے زیر علاج  مریضوں کی  تعداد گھٹ کر 586244  رہ گئی ہے۔کل یہ تعداد   586298 تھی ۔سبھی مریضوںکو طبی نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔مرکز اور ریاست /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی سرکاروں  کی طرف سے جانچ کرو، پتہ لگاؤ اور علاج کرو کی حکمت عملی کے مربوط  نفاذ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمی  صورتحال کے مقابلے میں شرح اموات کے معاملے( سی ایف آر)  کم ہوگئے ہیں اور یہ رفتہ رفتہ نیچے آرہیں  ہیں۔ آج  شرح اموات 2.09 فیصد پر آگئی ہے۔

          کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی پوچھ تاچھ کو technicalquery.covid19@gov.inپر ارسال کیا جاسکتا ہے اور  دیگر پوچھ تاچھ ncov2019@gov.in and @CovidIndiaSeva . پر کی جاسکتی ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی پوچھ تاچھ کے لیے براہ کرم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کریں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ہیلپ لائن کے نمبران، جن کا تعلق کووڈ-19 سے ہے، وہ درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More