نئی دہلی،؍جون،مواصلات کے مرکزی وزیر جناب منوج سنہا نے کہا ہے کہ آئی سی ٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے اصول کی بنیاد پر بھارت میں حکمرانی کے مؤثر بنانے کی کلید ہے۔جنیوا میں اطلاعاتی سماج پر عالمی چوٹی کانفرنس، ڈبلیو ایس آئی ایس فورم 2017 میں تقریر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھروسے مند طریقے سے شہریوں پر مرکوز معلومات اور خدمات کو بروقت پہنچانے اور بھارت کی کامیابی درج کرنے میں آئی سی ٹی کے رول کو اجاگر کیا۔
وزیرموصوف نے بھارت نیٹ پروجیکٹ کی تفصیلات پیش کیں جس کا مقصد 2018 کے آخر تک ملک میں تیار کردہ گیگابائٹ یپسو آپٹیکل نیٹ ورک کے ذریعے 250 ہزار سے زیادہ گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ کنکٹی وٹی فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی پروجیکٹ جو دنیا کا سب سے بڑا کنکٹی ویٹی پروجیکٹ ہے اور کئی پہلوؤں سے منفرد ہے، دیہی علاقوں کو بھروسے مند اور معیاری براڈ بینڈ کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔
آدھار کے ذریعے فوائد کی براہ راست منتقلی میں بھارت کی کامیابی، بھیم کے ذریعے ای –ادائیگی کی سہولت نیشنل ڈیجیٹل لٹریسی مشن کا استعمال، اور نیشنل ای-گورننس پلیٹ فارم، ایم- گورننس، گارمنٹ ای-مارکیٹ پلیس جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں بھی تفصیلات کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں شہریوں پر مرکوز خدمات کی یقینی فراہمی، اس کے علم پر مبنی سماج کی تعمیر میں رول کا خاص طور سے ذکر کیا۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکوں اور تنظیموں نے بھارت میں حکمرانی کے روایتی نظام کو تبدیل کرکے حکمرانی کے ڈیجیٹل نظام کو اختیار کرنے کی خاطر اپنائی گئی ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
بھارت اور بین الاقوامی ٹیلی مواصلات کی یونین (آئی ٹی یو) کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی خاطر وزیر موصوف نے آئی ٹی یو کے جنرل سکریٹری جناب ہاؤلن زہاؤ اور آئی ٹی یو کے ڈپٹی سکریٹری جنرل میلکم جونسن سے ملاقات کی۔ آئی ٹی یو نے بھارت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور آدھار، ڈیجیٹل مالی خدمات جیسے اہم پروگراموں کا مطالعہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اسے عالمی معیار کے طور پر رکھا جاسکے۔ آئی ٹی یو نے ترقیاتی اور سماجی پروگراموں اور ٹیکنالوجی، اوربھارت میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ سمیت آئی سی ٹی پر مبنی مختلف اقدامات کی نشاندہی کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تاکہ انہیں دونیا کےد وسرے حصوں میں نافذ کیا جاسکے۔ وزیر موصوف نے آئی ٹی یو کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور بھارت میں آئی ٹی یو کا ایک مقامی ایریا آفس کھولنے میں بھارت کی مدد کا اعادہ کیا۔
مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا 12 سے 16 جون 2017 کے دوران جینوا میں ہونے والی انفارمیشن سوسائٹی فورم 2017 پر عالمی چوٹی کانفرنس (ڈبلیو ایس آئی ایس) میں ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔