نئی دہلی بھارت میں فی دس لاکھ آبادی پر سب سے کم اموات ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ تعداد آج 81 ہے۔
دو اکتوبر سے لے کر اب تک 1100 سے کم موتیں ہوئی ہیں۔
ان نتائج میں 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کا تعاون ہے جنہوں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور ان ریاستوں سے قومی اوسط کے مقابلے میں فی دس لاکھ کی آبادی پر کم اموات درج ہو رہی ہیں۔
شرح اموات بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ موجودہ اعداد وشمار ایک اعشاریہ 52 فیصد ہیں جو 22 مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہیں۔
کووڈ مینجمنٹ اور ریسپانس پالیسی کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت کا تیزی سے دھیان نہ صرف کووڈ کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا ہے بلکہ اس سے ہونے والی اموات کو کم کرنا اور کووڈ کے سنگین مریضوں کو معیاری طبی علاج فراہم کرا کر لوگوں کی جان بچانا بھی ہے۔ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے پورے ملک میں صحت خدمات میں مضبوطی آئی ہے۔ وقف شدہ کووڈ اسپتال معیاری طبی نگہداشت فراہم کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے طبی علاج پروٹوکول میں شامل رہنما خطوط بھی جاری کئے ہیں جس سے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کووڈ مریضوں کے لئے معیاری طبی دیکھ بھال یقینی ہوئی ہے۔
شرح اموات کم کرنے کے لئے سنگین مریضوں کے طبی مینجمنٹ میں آئی سی یو ڈاکٹروں کی صلاحیت سازی کی ایک خصوصی پہل ای۔ آئی سی یو کی ایمس، نئی دہلی میں شروعات کی گئی۔ ایک ہفتے میں دو دن۔ منگل اور جمعہ کو ریاستی اسپتالوں میں آئی سی یو چلانے والے ڈاکٹروں کے لئے مشاورتی سیشن ماہرین کے ذریعہ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ یہ سیشن 8 جولائی 2020 سے شروع ہوئے ہیں۔
آج کی تاریخ تک ایسے 23 ٹیلی۔ سیشن منعقد کئے جا چکے ہیں جن میں 34 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 334 اداروں نے حصہ لیا ہے۔
نئے تصدیق شدہ معاملوں کے مقابلے میں زیادہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک دن میں 70،338 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 63،371 رہی ہے۔ اب تک کل 64،53،779 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ٹھیک ہوئے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق بڑھ کر 56 لاکھ (56،49،251 ) ہو گیا ہے۔ ٹھیک ہوئے معاملے اب فعال معاملوں کے مقابلے میں 8 گنا سے زیادہ ہیں۔
فعال معاملوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ حال میں فعال معاملے کل مثبت فیصد معاملے کے صرف 10 اعشاریہ 92 ہیں۔ ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد 8،04،528 ہے۔ زیادہ تعداد میں مریضوں کے ٹھیک ہونے سے ٹھیک ہونے کی قومی شرح میں اور بہتری آئی ہے جو بڑھ کر 87 اعشاریہ 56 فیصد ہو گئی ہے۔
78 فیصد ٹھیک ہوئے نئے معاملے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مرکوز ہیں۔ واحد مہاراشٹر میں ایک دن میں 13،000 سے زائد نئے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس طرح مہاراشٹر نے اس میں سب سے زیادہ تعاون دیا ہے۔
79 فیصد نئے معاملے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔ مہاراشٹر میں نئے معاملوں کی تعداد 10،000 سے زیادہ رہی ہے جو سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد کرناٹک میں ایسے معاملوں کی تعداد 8،000 سے زیادہ رہی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 895 اموات ہوئی ہیں۔
ان میں سے تقریبا 82 فیصد اموات دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مغربی بنگال، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، آندھراپردیش، اترپردیش، پنجاب، اڈیشہ اور دہلی میں ہوئی ہیں۔
37 فیصد ( 337 اموات) سے زائد نئی اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔
13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں فی دس لاکھ کی آبادی پر قومی اوسط سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔