17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں  سرگرم کیسوں کی تعداد مسلسل کم ہونے کا رجحان جاری ہے۔ مسلسل دوسرے دن  سرگرم کیسوں کی تعداد 9 لاکھ سے کم رہی۔

بھارت کے سرگرم کیسوں کی تعداد آج 883185 رہی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ZS2.jpg

فی الحال سرگرم کیس ملک کے کُل مثبت  کیسوں کا صرف 12.65 فیصد ہیں۔ یہ ملک کے کُل کیسوں کا تقریباً آٹھواں حصہ ہیں۔

صحتیاب ہونے والے کُل کیسوں کی تعداد تقریباً 60 لاکھ (5988822) ہے۔ اس طرح سرگرم کیسوں کے مقابلے میں یہ فرق بڑھتا جارہا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 82753 مریض شفایاب اور ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ نئے مصدقہ کیسوں کی تعداد 73272 ہے۔ صحتیابی کی قومی شرح  بڑھ کر 85.81 فیصد ہوگئی ہے۔

18 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صحتیابی کی شرح قومی اوسط سے بھی زیادہ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002112Q.jpg

یہ نتیجہ ہے مرکز کی جامع ٹیسٹنگ، ٹریکنگ، فوری طور پر اسپتال پہنچانے اور علاج کے معیاری پروٹوکول کی پابندی کی جامع حکمت عملی کے تحت ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  متحدہ کارروائی کا۔

دیکھا گیا ہے کہ نئے 76 فیصد کیس 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرتکز ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 17000 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034FCT.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 73272 نئے مصدقہ کیسوں کا پتہ چلا ہے۔

ان میں سے 79 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر سے اب بھی سب سے زیادہ نئے کیسوں یعنی 12000 سے زیادہ  کیسوں کا پتہ چلا ہے جس کے بعد 11000 کیسوں کے ساتھ کرناٹک دوسرے نمبر پر ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RQGL.jpg

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 926 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے تقریباً 82 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

32 فیصد سے زیادہ نئی اموات کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہے(302 اموات)۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZB6J.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More