19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ہور ہی ہے اور 70 دن بعد یہ 9 لاکھ سے بھی کم ہو گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں  کووڈ  – 19  کے یومیہ نئے کیسوں میں  مسلسل  کمی  درج ہو رہی ہے۔ ملک میں  گزشتہ 24  گھنٹے میں  62224 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مسلسل 9  روز  سے یومیہ  ایک لاکھ سے بھی کم  کیس درج ہو رہے ہیں۔ ایسا  مرکز  اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  پائیدار  اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں  ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F4JM.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی  مسلسل کمی  دیکھی جار ہی ہے۔ ملک میں  سردست 865432  مریض  زیر علاج ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  70  دن بعد  گھٹ کر  9 لاکھ سے بھی  کم ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24  گھنٹے میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 47946  مریضوں کی کمی ہوئی ہے اور  اس وقت  ملک کے کُل متاثرہ  کیسوں کے  محض 2.92  فیصد  معاملے زیر علاج ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WXRW.jpg

اب جب کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووڈ  – 19  ا نفیکشن سے  صحت یاب ہوتے جار ہے ہیں، بھارت میں یومیہ  شفایاب ہونے والوں کی تعداد  مسلسل 34  دن سے  یومیہ نئے کیسوں سے  زیادہ درج ہور  ہی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹے میں  107628 شفایابیاں درج کی گئیں۔

گزشتہ 24  گھنٹے میں  یومیہ نئے کیسوں کے مقابلے  45  ہزار سے زیادہ (45404)  افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00339EW.jpg

اس عالمی وبا کی شروعات کے بعد سے کُل متاثر ہونے والے مریضوں میں سے  28388100 افراد  پہلے ہی  کووڈ  – 19  سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور  گزشتہ 24  گھنٹے میں 107628 مریض  صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ  مجموعی طور پر شفایابی کی 95.80  فیصد  شرح ہے، جس میں  مسلسل  اضافے کا رجحان دکھ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040MNI.jpg

پورے ملک میں طبی جانچ کی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے ساتھ  ہی  ملک میں گزشتہ 24  گھنٹے میں  کل 1930987 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر  بھارت میں اب تک 38.33  کروڑ  سے زیادہ  (383306971)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ایک جانب پورے ملک میں طبی  جانچ میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب ہفتے وار متاثرہ کیسوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ ہفتہ وار  متاثرہ شرح اس وقت  4.17  فیصد ہے، جب کہ آج  یومیہ  متاثرہ افراد کی شرح  3.22  فیصد  ہے۔ یہ  مسلسل  9  روز  سے 5  فیصد سے بھی کم درج ہو رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00564WJ.jpg

بھارت نے کل  26 کروڑ  افراد کے ٹیکے لگا کر ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ آج صبح  7  بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق  3617099  سیشنز کے دوران  کُل  261972014  ٹیکے لگائے گئے۔ گزشتہ 24  گھنٹے میں  2800458  ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہیں:

حفظان صحت کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,00,79,330

دوسرا ٹیکہ

70,00,612

پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,69,10,170

دوسرا ٹیکہ

89,10,305

18 سال سے 44  سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

4,51,03,965

دوسرا ٹیکہ

9,00,035

45 سال سے  60 سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

7,72,98,842

دوسرا ٹیکہ

1,22,00,449

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

6,32,89,614

دو سرا  ٹیکہ

2,02,78,692

میزان

26,19,72,014

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More