16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں سرگرم معاملوں کے فیصد میں گراوٹ کا رجحان جاری

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں مجموعی پازیٹیو معاملوں کے فیصد کے طور پر سرگرم معاملوں میں گراوٹ کا رجحان  مسلسل گراوٹ کی طرف  بڑھ رہا ہے۔اس وقت ملک میں مجموعی پازیٹیو معاملوں کے  محض 15.11 فیصد ہی سرگر معاملے ہیں، جو کہ  940441 معاملات ہیں۔

یکم اگست کو  33.32 فیصد سے کم ہوکر 30 ستمبر کو سرگرم معاملات کی تعداد  15.11 فیصد تھی یعنی دو ماہ میں تعداد آدھی سے بھی کم رہ گئی۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.28.49 AM.jpeg

بھارت میں صحت یابی شرح میں مسلسل بہتری  آرہی ہے۔ آج یہ  83.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 86428 افراد صحت یاب ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی۔

صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5187825 ہے۔ صحت یاب ہونے والے معاملات اور سرگرم معاملات   کے درمیان کا فرق  42 لاکھ (4247384) کو پار کرگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں  اضافے کے ساتھ ساتھ اس فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.28.39 AM.jpeg

ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد گھٹنے کے ساتھ  22 ستمبر سے  سرگرم مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے کم رہ گئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.15.13 AM.jpeg

سب سے زیادہ متاثرہ  10 ریاستیں یعنی  مہاراشٹر، کرناٹک، کیرلا، آندھرا پردیش، اترپردیش، تامل ناڈو، اوڈیشہ، آسام، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں سرگرم معاملوں کی تعداد 76 فیصد سے زیادہ ہے۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یعنی  260000 سے زیادہ سرگرم معاملے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.14.59 AM.jpeg

جانچ کرنے، پتہ لگانے، علاج کرنے، ٹکنالوجی اسٹریٹجی پر عمل کرتے ہوئے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  تیزی سے صحت یابی  کی اطلاع ملی ہے۔

5000 سے کم سرگرم معاملوں والی 14 ریاستیں اور  مرکز کے زیر انتطام خطے ۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.36.23 AM.jpeg

دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں صحت یاب ہونے والے مجموعی معاملوں کا 78 فیصد ہے۔ اس معاملے میں مہاراشٹر 10 لاکھ تک صحت یاب ہونے والوں کے ساتھ  سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد  6000 سے زیادہ معاملات کے ساتھ آندھرا پردیش کا نمبر آتا ہے۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.16.27 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  80472 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئےہیں۔

نئے معاملات کے 76 فیصد  معاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔ مہاراشٹر اس سلسلے میں سب سے آگے ہے جہاں پر تقریباً 15000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد  کرناٹک میں 10 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.14.48 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1179 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

ان میں سے  تقریباً 85 فیصد اموات  10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں یعنی  مہاراشٹر، کرناٹک، پنجاب، تامل ناڈو، اترپردیش، مغربی بنگال، دلی، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش میں ہوئی ہیں۔

چھتیس فیصد سے زیادہ نئی اموات کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہیں۔ (430 اموات)

WhatsApp Image 2020-09-30 at 10.14.53 AM.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More