14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں پی سی پی آئی آر نے صنعتی ترقی میں سرمائے کو راغب کرنے اور روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے: جناب منسکھ منڈوایا

Urdu News

نئی دہلی، کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں، سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں اور جہاز رانی کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈوایا نے آج جاری کئے گئے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ’میک ان انڈیا‘ پروگرام پر عمل کرتے ہوئے کیمیاوی مادو و کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت کیمیاوی مادوں اور پٹرولیم سے متعلق کیمیاوی مادوں کے محکمے نے پٹرولیم، کیمیاوی مادو اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے (پی سی پی آئی آر) میں سرمایہ کاری میں صنعتی ترقی اور روزگار کے موقعوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے،  سہولیات میں اضافہ کرکے کافی زیادہ پیش رفت کی ہے۔

جناب منڈوایا نے مطلع کیا کہ کلسٹر پر مبنی ترقیاتی ماڈل کے تحت محکمے نے گجرات، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور تامل ناڈو میں چار پی سی پی آئی آر کی نشاندہی کی ہے جن پر کافی زیادہ عمل درآمد کیا جاچکا ہے۔ان پی سی  پی آئی آر کی  تکمیل ہوجانے پر ان میں تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوجائے گی اور امید ہے کہ ان سے تقریباً 40 لاکھ  لوگوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ اب تک ان پی سی پی آئی آر میں تقریباً 183000 کروڑ  روپے  کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے اور 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے موقع فراہم ہوچکے ہیں۔

گجرات میں پی سی پی آئی آر پر کامیاب عمل درآمد کا ذکر کرتے ہوئے جناب منڈوایا نے کہا کہ او این جی سی پیٹرو ایڈیشنز لمیٹیڈ (اوپل) کو دہیج میں اینکر یونٹ کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ 170 صنعتی کارخانوں میں پہلے ہی کام جاری ہے جبکہ 830 سے زیادہ کارخانے پی سی پی آئی آر دہیج میں، عمل درآمد کے مختلف مرحلوں میں ہیں نیز اب تک 86000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے اور مجموعی طور پر 132000 افراد کو روزگار مل چکا ہے۔

جناب منڈوایا کی ویڈیو بائٹ، پی آئی بی انڈیا کے یو ٹیوب پیج پر، مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جاسکتی ہے:

https://youtu.be/YxM0K8PavDw

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More