17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کورونا کے سرگرم معاملات میں لگاتار کمی

Urdu News

نئی دہلی، ملک میں کورونا کے معاملات میں مسلسل انحطاط درج کیا جا رہا ہے اور آج دوسرے دن کورونا کے سرگرم معاملات 8 لاکھ سے کم ہیں اور ان کی تعداد 783311  ہے۔ ملک میں کورونا کے کل مثبت معاملات میں سرگرم معاملات 10.45 فیصد ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-18 at 10.05.47 AM.jpeg

ملک میں پائے جانے والے رجحان کی طرح 22 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی 20000 سے کم سرگرم معاملات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A082.jpg

13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 20000 سے زائد اور 50000 سے کم سرگرم معاملات ہیں، جبکہ 3 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 50000 سے زائد سرگرم معاملات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JI5I.jpg

کورونا  کے سرگرم معاملات میں تخفیف کا یہ دور کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے بعد درج کیا گیا ہے۔ ملک میں اب تک 6597209 لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور کورونا سے روبہ صحت ہونے والے اور سرگرم معاملات کے درمیان کا فرق بڑھ کر 5813898 ہوگیا ہے۔ ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح اضافے سے ہمکنار ہوکر 88.03 فیصد ہو چکی ہے۔

گذشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 72614 کووِڈ مریض روبہ صحت ہوئے ہیں اور انہیں رخصتی دے دی گئی ہے، جبکہ نئے تشخیص شدہ معاملات کی تعداد 61871 ہے۔

کورونا سے صحتیاب ہوئے 79 فیصد مریضوں کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

واحد دن میں 14000 سے زائد افراد کے روبہ صحت ہونے کے ساتھ ہی، وہاں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-18 at 10.02.39 AM (1).jpeg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61871 نئے شناخت شدہ معاملات درج کیے گئے۔

نئے معاملات میں سے 79 فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

10000 سے زائد معاملات کے ساتھ مہاراشٹر میں لگاتار سب سے زیادہ نئے مریض سامنے آر ہے ہیں، اس کے بعد کیرالا ہے جہاں 9000 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-18 at 10.02.39 AM.jpeg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1033 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ان میں سے 86 فیصد اموات دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئیں۔ 44 فیصد سے زائد نئی اموات (463 اموات) مہاراشٹر میں درج کی گئیں۔

WhatsApp Image 2020-10-18 at 10.02.39 AM (2).jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More