16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کووڈ۔ انیس سے ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 63،631 لوگوں کے ٹھیک ہونے کا ریکارڈ

Urdu News

جس دن ہندوستان کے یومیہ ٹیسٹوں نے 10 لاکھ 23 ہزار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، اس دن ہندوستان نے ایک اور سنگ میل طئے کیا ہے۔ ہندوستان نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس سے اب تک سب سے زیادہ ایک دن میں 63،631 لوگوں کے ٹھیک ہونے کا ریکارڈ درج کیا ہے۔

کوویڈ 19 کے زیادہ مریضوں کے ٹھیک ہونے اور اسپتالوں اور ہوم آئیسولیشن (بیماری کے ہلکے اور اوسط معاملوں) سے چھٹی پانے کے ساتھ اس بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح 74.69 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اس سے اموات معاملوں کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جو آج 1.87٪ کی کمتر سطح پر ہے۔

بھارت میں ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب فعال معاملات (6،97،330) سے 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بڑے پیمانہ پر جانچ ، جامع نگرانی اور رابطہ کا پتہ لگانے کے ذریعہ ابتدائی شناخت کے ساتھ ساتھ مریضوں کی بروقت اور موثر طبی علاج معالجے پر بھی توجہ دینے سے تیز رفتاری سے ٹھیک ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ٹھیک ہونے والوں کی بڑی تعداد اور اموات میں ہونے والی کمی نے ہندوستان کی مربوط اور فعال سرگرم حکمت عملی کا ثبوت پیش کیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

نگہداشت کے طریقہ کار کے تسلسل کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر جانچ کی پالیسی ، جامع طور پر ٹریکنگ اور موثر طریقے سے ٹریٹنگ ، موثر نگرانی اور گھر گھر رابطے کا پتہ لگانے کی وجہ سے کووڈ۔ 19 معاملات کی جلد شناخت اور پتہ لگایا جا سکا۔ ہلکے اور اوسط درجے کے مریضوں کا علاج ہوم آئیسولیشن کے تحت کیا جا رہا ہے اور ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ جامع معیار کی دیکھ بھال کے طریق کار پر مبنی معیاری کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کے مطابق ، نازک اور سنگین مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے اور انہیں بہترین طبی نگہداشت مہیا کی جاتی ہے۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔

کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرستhttps://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پربھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More