20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تعداد 35 کروڑکے پار پہنچی

Urdu News

بھارت میں ٹیکہ کاری  کی مجموعی تعداد گذشتہ روز35 کروڑ  کے نشان کو پار کرگئی۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 46,04,925سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر35,12,21,306 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں63,87,849ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,02,27,957

دوسری خوراک

73,08,968

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,75,81,755

دوسری خوراک

96,55,149

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,98,28,219

دوسری خوراک

27,26,338

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,05,89,022

دوسری خوراک

1,86,76,107

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,89,10,208

دوسری خوراک

2,57,17,583

مجموعی تعداد

35,12,21,306

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میںبھارت میں 43,071 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

 مسلسلسات دنوں سے روزانہ نئے معاملے50 ہزار سے بھی  کم درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EEAN.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,85,350 رہ گئی ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں10,183کمی واقع ہوئی ہے اور  زیر علاج مریضوں کی تعداد اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.59 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BWUD.jpg

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں، اس کے سبب بھارت میں 52دنوں سے مسلسلروزانہشفایاب ہونے والے افراد کی تعداد روزانہ نئے معاملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52,299 شفایابی کے معاملے درج  ہوئے ہیں۔

روزانہ نئے معاملوں کے مقابلے شفایابی کے9ہزار سے زیادہ (9,228) معاملےگذشتہ 24 گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q04Y.jpg

وبائی مرض کے آغاز سے  متاثرہ افراد میں سے2,96,58,078 ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی  شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں52,299مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.09 فیصد ہے،  جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00468DG.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر18,38,490جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 41.82 کروڑ سے زیادہ (41,82,54,953) جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری  تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال 2.44 فیصد ہےجبکہ  متاثرین کی یومیہ شرح آج 2.34 فیصدہوگئی۔ اس میں لگاتار 27دنوں سے 5 فیصد کی کمی آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CBX6.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More