ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,20,529 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو تقریباًدو مہینوں کے دوران (گذشتہ 58 دن) سب سے کم ہے۔ ملک بھر میں اب مسلسل 9ویں دن یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی کم ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔ملک بھر میں آج زیر علاج مریضوں کی تعداد 15,55,248ہے۔ مسلسل پانچ دنوں سے 20 لاکھ سے کم معاملے درج ہورہے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے 80,745 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد محض 5.42 فیصد ہے۔
بھارت میں مسلسل23ویں دن یومیہ نئے معاملات کے مقابلے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,97,894 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔
یومیہ نئے معاملات کے مقابلے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایابی کے مزید 77,365 معاملے درج ہوئے ہیں۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے مجموعی طور پر متاثرہ ہونے والے افراد میں سے 2,67,95,549 افراد پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1,97,894 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.38 فیصد ہے، جس سے اضافے کا رجحان نظر آتا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 20,84,421 لوگوں کی جانچ کی گئی اور بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 36.1 کروڑ سے زیادہ (36,11,74,142) جانچ کرائی جاچکی ہیں۔
ایک طرف ملک بھر میں جانچ کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے، جانچ کے بعدہفتہ وار متاثرہ معاملوں میں مسلسل کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ فی الحال ہفتہ وار متاثرہ مریضوں کی شرح 6.89 فیصد ہے، جبکہ یومیہ متاثرہ مریضوں کی شرح آج 5.78 فیصد پر پہنچ گئی۔ مسلسل 12 دنوں سے یہ 10 فیصد کم درج ہورہی ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں کووڈ -198 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگوانے والے افراد کی تعداد مجموعی تعداد آج 22.78 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,50,080 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
آج صبح موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 32,00,677 سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر 22,78,60,317 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
ان میں شامل ہیں:
ایچ ایل ڈبلیوز |
پہلی خوراک |
99,45,863 |
دوسری خوراک |
68,41,480 |
|
ایف ایل ڈبلیوز |
پہلی خوراک |
1,60,57,349 |
دوسری خوراک |
86,38,798 |
|
18 تا 44 سال عمر کا درمیانی کا زمرہ |
پہلی خوراک |
2,59,69,460 |
دوسری خوراک |
1,19,137 |
|
45 تا 60 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
6,97,94,194 |
دوسری خوراک |
1,11,93,705 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
6,01,85,472 |
دوسری خوراک |
1,91,14,859 |
|
میزان |
22,78,60,317 |