16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نےکووڈ-19سے بچاؤ کے لئے 90 کروڑ افراد کی ٹیکہ کاری کرکےایک نیا سنگ بنیاد طے کرلیا ہے

Urdu News

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73,76,846 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت نے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے 90 کروڑ (90,51,75,348)افراد کی ٹیکہ کاری کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ٹیکہ کاری کی  اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں87,84,333سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,73,728

دوسری خوراک

89,27,894

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,55,078

دوسری خوراک

1,50,96,107

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

36,64,19,042

دوسری خوراک

8,75,36,699

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,09,82,138

دوسری خوراک

7,83,06,698

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,21,47,774

دوسری خوراک

5,70,30,190

مجموعی تعداد

90,51,75,348

پچھلے 24 گھنٹے میں25,930  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,30,94,529 ہوگئی ہے۔

جس کےنتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح  فی الحال 97.87 فیصد  ہوگئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سےزیادہ ہے۔

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 98 دنوں سے یومیہ نئے کیس 50,000 سے  بھی کم  درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 22,842 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 2,70,557 ہے،جو 199 دنوں سے سب سے کم ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال   ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.80  فیصد ہیں۔

ملک بھر میں  نمونوں کی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج  کیا جارہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,65,734 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر 57.32 کروڑ سے زیادہ (57,32,60,724) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.66 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ100 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.80فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 34 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 117 دنوں سے  یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More