15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے ایک اور عروج حاصل کیا – یومیہ ٹسٹنگ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

Urdu News

نئی دلّی: بھارت نے کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں ایک اور اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے ۔ ایک شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ  ایک ہی دن میں  12 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹسٹ کئے گئے ، جو ایک ریکارڈ ہے ۔

          پچھلے 24  گھنٹے کے دوران کئے گئے  1206806  ٹسٹ کی مجموعی تعداد 6.36 کروڑ  ( 63661060 ) سے تجاوز کر گئی ہے ۔

          اس سے ملک میں  کووڈ  – 19 کی ٹسٹنگ کے بنیادی ڈھانچے میں زبردست اضافے کا اظہار ہوتا ہے ۔ ملک میں ٹسٹنگ کی صلاحیت  کئی گنا بڑھی ہے ۔   8 اپریل کو  ملک میں ٹسٹ کی یومیہ  صلاحیت   صرف 10000 تھی ، جو آج بڑھ کر  12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

          پچھلے ایک کروڑ ٹسٹ  محض 9 دن میں کئے گئے ہیں ۔

          زیادہ ٹسٹ کئے جانے سے متاثرہ مریضوں کی شناخت اور اُن کے وقت پر مناسب علاج میں مدد ملتی ہے  اور کے نتیجے میں  شرح اموات  کم ہو جاتی ہے ۔

          جیسے کہ شواہد  سے انکشاف ہوتا ہے  ، ٹسٹنگ کی زیادہ تعداد کے نتیجے میں  متاثرہ  افراد کی شرح  بھی کم ہوئی ہے ۔ یومیہ متاثرہ پائے گئے افراد کی شرح  سے ظاہر ہوتا ہے کہ انفیکشن پھیلنے کی شرح  کافی حد تک کم ہو گئی ہے ۔

          بھارت میں  یومیہ ٹسٹنگ کی تعداد دنیا میں  سب سے زیادہ  ہے ۔

          کووڈ  – 19 کے ضمن میں مرکز کی پالیسیاں مسلسل  بہتر ہو رہی  ہیں ۔  لوگوں کے ذریعے  زیادہ سے زیادہ ٹسٹنگ میں سہولت    کے اقدامات کے بعد حال ہی میں  مرکزی حکومت نے پہلی مرتبہ  ” مطالبے پر ٹسٹ ” کی سہولت   فراہم کی ہے ۔  ریاستوں / یو ٹی  کو بھی  ٹسٹنگ کی زیادہ سطح  حاصل کرنے کی خاطر طریقۂ کار کو آسان بنانے کے لئے   لچک فراہم کی گئی ہے ۔

          مرکزی حکومت نے  کسی بھی رجسٹرڈ ڈاکٹر کے ذریعے تشخیص  پر کووڈ – 19 کے ٹسٹ کی اجازت دی ہے اور اس کے لئے  ضروری نہیں ہے کہ   سرکاری ڈاکٹر سے ہی تشخیص کرائی جائے ۔  مرکز نے  ریاستوں / یو ٹیز کو بھی سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ  تمام  اہل طبی پریکٹشنر بشمول پرائیویٹ ڈاکٹروں کے   کسی بھی شخص   کے کووڈ ٹسٹ   کی تشخیص کر سکتے ہیں   ، جو  آئی سی ایم آر  کے رہنما خطوط  پر پورا اترتا ہو  ۔

          زیادہ ٹسٹنگ  کے ساتھ  ” وائرس کا   پیچھا  کرنا ” کی حکمتِ عملی  کا مقصد انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے   متاثرہ افراد کا پتہ لگانا ہے ۔  ریاستوں کو  ہدایت دی گئی ہے کہ  تمام  علامت والے منفی ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹ   کے لئے  آر ٹی پی سی آر  ضروری ہو گا ۔

          پورے ملک میں  تشخیصی لیب کے نیٹ ورک میں  توسیع  اور  آسانی سے ٹسٹنگ   نے ٹسٹنگ  کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا ہے ۔

فی  10 لاکھ ٹسٹ کی تعداد اب 46131 تک پہنچ گئی ہے ۔

          بھارت نے  فی ملین آبادی کے حساب سے  140 ٹسٹ یومیہ    کی ہدایت دی ہے ۔   ڈبلیو ایچ او نے  اپنے رہنمائی  والے نوٹ میں ، جو  عوامی صحت   کا پیمانہ طے کرتا ہے ، اِس حکمتِ عملی کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

          کامیابیوں کے سلسلے  میں 35 ریاستوں /  مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے ڈبلیو ایچ او کے سفارش کردہ ٹسٹ کی تعداد سے بھی زیادہ  ٹسٹ کئے ہیں ۔

          ٹسٹنگ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ  ملک میں  تشخیصی لیب کے نیٹ ورک میں توسیع کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔  آج ملک میں  1061 سرکاری سیکٹر کی ، جب کہ 712 پرائیویٹ لیبس سمیت  کل 1773 لیبس کا نیٹ ورک ہے ۔  ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • ریئل ٹائم  آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ  لیبس : 902 ( سرکاری : 475 + پرائیویٹ  : 427 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 746 ( ( سرکاری : 552 + پرائیویٹ : 194 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 125 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 91 )

کووڈ  – 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019@gov.in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More