19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے ایک اہم سنگ میل پار کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، بھارت نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ایک اہم سنگ میل پار کیا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ ڈیڑھ مہینے کے بعد سرگرم کیسوں کی تعداد 8 لاکھ سے کم رہی ہے۔

آج ملک میں سرگرم کیسوں کی کل تعداد 795087 ہے۔ یہ کل کیسوں کا صرف 10.70 فیصد ہے۔ یکم ستمبر کو سرگرم کی سوں کی تعداد 8 لاکھ سے کم (785996) تھی۔

کووڈ مریضوں کے روزانہ بڑی تعداد میں صحت یاب ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں کیسوں کی کم ہونے والی شرح کا سلسلہ جاری ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-17 at 9.36.27 AM.jpeg

بھارت میں شفایات ہونے والی کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شفایاب ہونے والی کل مریضوں کی تعداد 65 لاکھ (6524595) سے آگے نکل گئی ہے۔ سرگرم کیسوں  اور شفایاب ہونے والی کیسوں کے درمیان فرق برابر بڑھ رہا ہے اور یہ آج 5729528 تھا۔

70816 مریض پچھلے 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوکر جاچکے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 62212 ہے۔ صحت یابی کی قومی شرح مزید بڑھ کر 87.78 فیصد ہوگئی ہے۔

پورے ملک میں طبی ڈھانچے، مرکز کے علاج معالجے کے معیاری پروٹوکول پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے عملدرآمد اور ڈاکٹروں، نیم طبی عملے اور صف اوّل کے کارکنوں کی مکمل لگن اور عہد بندی کی وجہ سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح میں کمی آرہی ہے۔بھارت واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور وہ عالمی اعتبار سے اب بھی اموات کی سب سے کم  شرح رکھنے والا ملک ہے۔آج اس کی یہ شرح 1.52 فیصد ہے۔ اس کی وجہ سے سرگرم کیسوں میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-17 at 9.38.59 AM.jpeg

صحت یاب ہونے والے78 فیصد لوگوں کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں 13000 سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے  جس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے جہاں شفایاب ہونے والی مریضوں کی تعداد 8000 سے زیاد ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036IES.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 62،212 نئے مصدقہ کیس  ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ان میں 79 فیصد  کیسوں کا تعلق 10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں بھی سب سے زیادہ  نئے کیس ہوئے ہیں جن کی تعداد 11000 سے زیادہ ہے جس کے بعد کرناٹک اور کیرالہ نمبر ہے جہاں  سات سات ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-17 at 9.36.28 AM (1).jpeg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 837  اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے  تقریبا 82 فیصد کا تعلق دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

سب سے زیادہ اموات (306) کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-17 at 9.36.28 AM.jpeg

مرکز اس عالمی وبائی بیماری کے خلاف متحدہ جدوجہد میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے کیرالہ، کرناٹک، راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے لیے اعلیٰ سطح کی ٹیمیں مقرر کی ہیں۔ ان ریاستوں سے بھی حالیہ دنوں میں نئے کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ ٹیمیں گھیرا بندی، نگہداشت، ٹیسٹنگ، انفیکشن کی روک تھام  اور کنٹرول اقدامات کو مستحکم بنانے میں ریاستی کوششوں میں مدد دیں گی نیز سرگرم کیسوں کے باصلاحیت کلینیکل بندوبست میں مددگار ہوں گی۔ مرکزی ٹیمیں  اس بیماری کی بروقت تشخیص اور اس کے بعد کی کارروائی کے سلسلے میں موثر بندوبست کے سلسلے میں رہنمائی بھی فراہم کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More