17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کا ریکارڈ بنایا

Urdu News

نئی دلّی: بھارت ایک ہی دن میں صحت یابی کی زیادہ سے زیادہ  شرح حاصل کرنے کی راہ پر  مسلسل  آگے بڑھ رہا ہے اور  کووڈ – 19 کے معاملات میں ایک ہی دن میں  سب سے زیادہ صحت یابی کی شرح حاصل کی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62282 افراد شفاء یاب ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے ۔

          زیادہ سے زیادہ مریضوں کی صحت یابی  اور اسپتال اور گھروں میں قرنطینہ  ( ہلکے اور معتدل معاملات میں ) سے ،  اُن کی چھٹی کے ساتھ  آج صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 21.5 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ( 2158946 ) ۔  اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور  کووڈ – 19 کے زیر علاج مریضوں  کے درمیان  فرق بڑھ کر  1466918 ہو گیا ہے ۔ جیسے جیسے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ، صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور  زیر علاج مریضوں  کے فی صد میں کمی آ رہی ہے ۔

          اتنی بڑی تعداد میں صحت یابی  کے ساتھ بھارت کی  صحت یابی کی شرح  بڑھ کر  74 فی صد سے زیادہ  ( آج 74.28 فی صد ) ہو گئی ہے اور اس طرح زیادہ سے زیادہ مریض  صحت یاب ہو رہے  ہیں ۔

          یہ شرح 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 50 فی صد سے زیادہ صحت یابی کی شرح  کی رپورٹ  سے زیادہ  مستحکم ہوئی ہے ۔

          ملک میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  692028 ہے ۔ یہ  آج کے  کل  مثبت معاملات کا  23.82 فی صد ہے  ، جو پچھلے 24 گھنٹے میں مزید کم ہوا ہے ۔ یہ لوگ  پوری طرح  طبی  نگرانی میں  ہیں ۔

          اسپتالوں میں زیادہ موثر   علاج  ، گھروں میں نگرانی  کے تحت قرنطینہ   ، آکسیجن کا استعمال  ، ایمبولنس خدمات میں بہتری اور مریضوں کو لانے لے جانے   اور اُن کے علاج کے ساتھ ساتھ   ڈاکٹروں کے ذریعے  کووڈ – 19 کے مریضوں کی تکنیکی رہنمائی میں  دیکھ بھال اور  نئی دلّی کے  ایمس   کے ذریعے   ٹیلی صلاح و مشورے وغیرہ کے ساتھ  کورونا کے مریضوں کا بہتر بندوبست  ممکن ہو سکا ہے ۔ اس سے ، اِس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بھارت  میں  شرح اموات  عالمی اوسط سے  کافی کم ہے اور یہ مسلسل  کم ہوتی جا رہی ہے ۔  سر دست  شرح اموات  1.89 فی صد ہے ۔

          پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بیماری کی نشاندہی کے لئے  805985  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس طرح اب تک  جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 33467237 تک پہنچ گئی ہے ۔

          ملک میں  ٹسٹنگ  لیب کا نیٹ ورک مسلسل  مستحکم ہو رہا ہے اور آج  ملک میں  اِن کی تعداد 1504  ہو گئی ہے  ، جس میں 978 لیبس سرکاری سیکٹر میں اور 526 پرائیویٹ سیکٹر میں ہیں ۔     ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • ریئل ٹائم  آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ  لیبس : 772 ( سرکاری : 453 + پرائیویٹ  : 319 )
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 614 ( ( سرکاری : 491 + پرائیویٹ : 123 )
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 118 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 84 )

کووڈ  – 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019@gov.in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More