12.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے ایک ہی دن میں 8.3 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا

Urdu News

نئی دہلی، ایک ہی دن میں کووڈ جانچ کے 8 لاکھ یومیہ کے سنگ میل سے آگے نکل کر بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 830391 ٹسٹ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ‘‘جانچ کرو، پتہ لگاؤ اور علاج  کرو’’ کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے بھارت 10 لاکھ ٹسٹ یومیہ کی جانچ صلاحیت تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہے۔

کووڈ۔ 19 پازیٹیو معاملوں کا  جلد پتہ لگانے اور انہیں آئسولیٹ کرنے کے پہلے اہم قدم کے طور پر جوش و جذبے کے ساتھ جانچ کرانے کے مرکزی اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے مضبوط عزم و ارادے کے نتیجے میں بھارت میں یومیہ جانچ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہفتہ وار اوسط یومیہ جانچ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2020 کے پہلے ہفتے میں اوسط یومیہ جانچ کی تعداد تقریباًً 2.3 لاکھ تھی جو رواں ہفتے میں بڑھ کر 6.3 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-08-13 at 13.41.43.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ سے زیادہ ریکارڈ ٹیسٹ  کئے جانے پر اب تک جانچے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر  26845688  ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں فی ملین جانچ کی شرح بڑھ کر 19453 ہوگئی  ہے۔

ملک میں جانچ لیبس کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد اس زبردست کامیابی کی  ایک اہم وجہ ہے۔جنوری 2020 میں  جہاں  ایک  ہی لیباریٹری تھی وہاں  اب ملک میں 1433 ہے جن میں سرکاری شعبے کی 947 اور 486 پرائیویٹ  لیبس ہیں ۔ اس سے مرکزی اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتوں کے ذریعہ تال میل کے ساتھ کی گئی کوششوں کو پتہ چلتا ہے۔

مختلف قسم کی لیبس میں درج ذیل شامل ہیں:

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 733 (سرکاری: 434+پرائیویٹ299)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 583 (سرکاری: 480+پرائیویٹ 103)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب: 117 (سرکاری:33+پرائیویٹ 84)

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More