15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے تاریخی کامیابی درج کی: زیر علاج مریضوں کی تعداد 146 دن میں 3063 لاکھ تک گری

Urdu News

بھارت میں آج زیر علاج مریضوں کی تعداد نمایاں طور پر 3.63 لاکھ تک کم ہوگئی۔ یہ تعداد 146 دن بعد سب سے کم ہے۔18 جولائی 2020 کو زیر علاج مریضوں کی تعداد 3لاکھ 58 ہزار 692 تھی۔

ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعدادمیں مسلسل کمی کا رجحان درج کیا گیا ہے۔ بھارت میں کل متاثرہ معاملوں کے مقابلے زیر علاج مریضوں کے تعداد صرف 3.71 فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 37 ہزار 528 افراد کوصحت یابی کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے جس سے کل متاثرہ معاملوں کے مقابلے میں 8 ہزار 554 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-11 at 10.11.41 AM.jpeg

گزشتہ چوبیس گھنٹہ کے دوران 30 ہزار سے کم نئے معاملے درج کیے گئے۔ پچھلے 24 گھنٹہ میں درج کیے گئے نئے معاملوں کے تعداد 29 ہزار 398 ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-11 at 10.14.32 AM.jpeg

مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا93 لاکھ (9290834) ہے۔زیر علاج مریضوں اور صحتیاب ہونے والے افراد کے درمیان فرق مسلسل بڑھتا جارہا ہے جو آج 89 لاکھ کو پار کرکے 8927085 ہوگیا ہے۔

آج نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے صحتیابی کی شرح 94.84فیصد ہوگئی ہے۔

دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 79.90فیصد صحتیابی کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

کرناٹک میں ایک دن میں نئے صحت مند ہونے والے افراد کی  سب سے زیادہ تعداد 5076درج کی گئی ہےجب کہ مہاراشٹر میں یہ تعداد 5068 وہیں کیرالہ میں 4847 درج کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-11 at 10.07.25 AM.jpeg

مذکورہ زیر نظر چارٹ کے مطابق پچھلے ایک ہفتہ میں روزانہ صحتیاب ہونے والے افراد کی اوسطا تعداد پیش کی گئی ہے۔مہاراشٹر میں روزانہ صحتیاب ہونے والے سب سے زیادہ افراد کی تعداد 6703 ہے وہیں کیرالہ اور دہلی میں تقریبا 5173 اور 4362 ہے۔

Image

دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 72.39 نئے معاملے زیر علاج ہیں۔کیرالہ میں روزانہ درج کیے جانے والے نئے معاملوں کی سب سے زیادہ تعداد 4470 ہے جب کہ مہاراشٹر میں نئے معاملوں کی تعداد 3824 ہے۔

WhatsApp Image 2020-12-11 at 10.05.17 AM.jpeg

پچھلے چوبیس گھنٹے میں 414 افراد کی اموات درج کی گئی ہے۔

دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 79.95 فیصد نئی اموات درج کی گئیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (70) ہوئیں۔دہلی اور مغربی بنگال میں روزانہ تقریبا 61 اور 49 اموات درج کی جارہی ہیں۔

WhatsApp Image 2020-12-11 at 10.06.27 AM.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More