نئی دلی، 15 ؍ اکتوبر،بھارت میں صحتیابی کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے، جبکہ فعال معاملوں کا فیصد گھٹا جا رہا ہے۔اس کے نتیجے میں انفیکشن کے ڈبلنگ ٹائم میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ یہ اب 73 دن (72.8 دن ) ہے۔ یہ روزانہ کےنئے معاملوں میں کمی اور کل معاملوں کے دو گنا ہونے کے وقت میں لگاتاراضافہ ہے۔
بھارت میں اگست کے وسط میں ڈبلنگ ریٹ 25.5 دن تھی، جو کہ اب 73 دن ہو گئی ہے۔ یہ مرکز کی حکومت عملی کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ملنے والے تعاون کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں تیزی سے مرض کی جانچ کی جا رہی ہے، ان پرگہری نظر رکھی جا رہی ہے، مریضوں کو تیزی سے اسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے اور مرکزی حکومت کے ذریعے جاری کردہ علاج کی رہنما ہدایات کے مطابق انہیں طبی سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ یہ سب ڈاکٹروں، دیگر طبی عملہ اور سب سے آگے کی قطار میں کھڑے کارکنوں اور کووڈ-19 سورماؤں کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔
ملک بھر میں کووڈ کے تئیں موزوں برتاؤ کو اپنانے سے متعلق بڑھتی ہوئی بیداری نے انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے اور وقت پر علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81514 نئے لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔اسے ملا کر اب تک کل تقریبا 64 لاکھ (6383441) لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صرف ایک دن کے اندرصحتیاب ہونے والوں کی اتنی تعداد قومی سطح پر صحتیابی کی شرح کو بھی نمایاں کرتی ہے، جو کہ 87 فیصد کو پار کر چکی اور اب 87.36 فیصد ہے۔
نئے درج کئےگئے معاملوں میں سے 79 فیصد 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔ ایک دن میں سب سے زیادہ صحتیاب ہونے والے یعنی 19000 مہاراشٹر سے ہیں، اس کے بعد دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے، جہاں پر ایک دن میں 8000لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
فی الحال فعال معاملے ملک کے کل مثبت معاملوں کا 11.12فیصد یعنی 812390ہیں۔پچھلے ایک ہفتہ سے ان کی تعداد 9 لاکھ سے کم بنی ہوئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 67708نئے تصدیق شدہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔
نئے تصدیق شدہ معاملوں میں سے 77فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔ یہ تعداد مہاراشٹر میں سب زیادہ یعنی 10000سے زیادہ ہے۔جس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے، جہاں نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 9000سے زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موت کے 680 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ پچھلے 12دنوں سے مرنے والوں کی تعداد لگاتار 1000سے کم بنی ہوئی ہے۔
اس میں سے تقریبا 80 فیصد معاملے 10ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ہیں۔
اموات کے 23 فیصد(158اموات) نئے معاملے مہاراشٹر سے ہیں۔