بھارت نے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف اپنی لڑائی میں آج ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج صبح سات بجے تک ملی عبوری رپورٹ سے مطابق 22.07.065 سینشنز کے دوران مجموعی طور پر 15.00.20.648 کے ٹیکے لگا کے جاچکے ہیں۔ ان میں حفظان صحت کے 61.47.918 کارکنان نے دوسرا ٹیکہ بھی لگوالیا ہے۔ پیش پیش رہنے والے 1.23.19.903 صحت کارکنان کے پہلا ٹیکہ جبکہ پیش پیش رہنے والے 6612789 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر کے 5.14.99.834 مستفدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ 98.92.380 مستفدین کے دوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔
45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے 5.10.24.886 مستفدین کے پہلا ٹیکہ اور 31.55.418 مستفدین کے دوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔
حفظان صحت کے کارکنان |
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان |
45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے افراد |
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
میزان |
||||
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
|
93,67,520 |
61,47,918 |
1,23,19,903 |
66,12,789 |
5,10,24,886 |
31,55,418 |
5,14,99,834 |
98,92,380 |
15,00,20,648 |
ملک میں ابھی تک جتنے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ان میں سے 67.18 فیصد ٹیکے دس ریاستوں میں لگائے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 21 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ٹیکہ کاری مہم (28 اپریل 2021) کے 103 وں دن 20.944 سیشنز کے دوران 12.82.135 مستفدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور 9.11.146 مستفدین کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا ۔
تاریخ:28 اپریل 2021 (دن۔103) |
|||||||||
حفطان صحت کے کارکنان |
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان |
45 سال سے 60 سال تک کی عمر کے افراد |
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
کل حصولیابیاں |
|||||
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
پہلا ٹیکہ |
دوسرا ٹیکہ |
19,745 |
41,681 |
97,928 |
86,411 |
7,50,305 |
2,27,966 |
4,14,157 |
5,55,088 |
12,82,135 |
9,11,146 |
بھارت میں مجموعی طور پر 1.50.86.878 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ شفا یابی کی قومی شرح 82.10 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 2.69.509 شفایابیاں درج کی گئیں ۔
ان میں سے دس ریاستوں میں 78.07 فیصد شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 379257 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
ان میں سے 72.20 فیصد کیس دس ریاستوں مہاراشٹر،اترپردیش،دہلی، کرناٹک،،کیرالہ،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال،تمل ناڈو،آندھرا پردیش اور راجستھان میں درج ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں 63.309 کیس درج ہوئے ہیں ۔اس کے بعد کرناٹک میں 39.047 معاملے اور کیرالہ میں 35013 معاملے درج ہوئے ہیں۔
بھارت میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد 30.84.814 تک پہنچ گئی ہے۔ اب یہ ملک کے کل متاثرہ کیسوں کے 16.79 فیصد پر مشتمل ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کل زیر علاج مریضوں میں سے 1.06.105 کیسوں کی کمی درج کی گئی ہے۔
گیارہ ریاستوں میں بھارت کے کل زیر علاج معاملوں کے 78.26 فیصد مریض زیر علاج ہیں۔
قومی شرح اموات میں کمی ہورہی ہے اور سردست یہ 1.11 فیصد پر قائم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے مین 3.645 اموات کی خبر ملی ہے۔
ان اموات میں سے دس ریاستوں میں 78.71 فیصد اموات ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد مین 1035 اموات ہوئی ہیں اس کے بعد دہلی میں ایک دن میں 368 اموات درج کی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سے کسی موت کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ یہ ہیں : دمن اینڈ دیو،دادرا ونگر حویلی،لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)لکشدیپ ، میزورم،تری پورہ اور اروناچل پردیش۔