14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے کورونا جانبازوں کو سلام کیا، بھارتی بحریہ نے کورونا جانبازوں کو زمین، فضا اور سمندر میں سلامی دی

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بحریہ نے 03 مئی 2020  اتوار کو  کورونا جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرنے اور انہیں سلامی دینے میں پوری قوم کے ساتھ شرکت کی۔  بھارتی مسلح افواج  کی نمائندگی کرتے ہوئے ، ہمارے کورونا جانبازوں – طبی پیشہ ور افراد، صحت کارکن ، پولیس اہلکار ، سرکاری عملے اور میڈیا کی کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے ان کی ان تھک کوششوں  اور ان کے پختہ ارادے کے تئیں اظہار تشکر  کرتے ہوئے  03 مئی 2020 کو  زمین ، فضا اور سمندر پر بہت سی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

زمین پر سرگرمیاں

کورونا جانبازوں کو داد تحسین ۔  تینوں کمانوں (مغربی، جنوبی اور مشرقی بحری کمان) اور انڈمان اور انکوبار  کمان  کے اسٹیشن کمانڈرز اور سینئر بحریہ افسران نے حفظان صحت کے پیشہ ور افراد ، پولیس اہلکاروں، صفائی ستھرائی سے متعلق کارکنوں اور دیگر پیش پیش رہنے والے  کورونا جانبازوں  سے بھارتی بحریہ کی طرف سے داد تحسین پیش کرنے کے لیے ملاقات کی اور کووڈ – 19 کے مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔  اور ان کی انتھک کوششوں کے تئیں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انسانی الفاظ کی چین۔ گوا میں آئی این ایس ہنسا   کے  بھارتی بحری  عملے کے 1500 اہلکاروں نے انسانی الفاظ کی چین بنا کر کورونا جانبازوں کو  داد تحسین پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

بحری بینڈ۔ اس سے پہلے دن میں ایس این سی بینڈ نے کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) اور کوچی میں وکرانت ویند روتھی پل کے پاس کچھ دھنیں بجائیں ۔ بحری بینڈز نے ممبئی اور ویشاکھاپٹنم بندرگاہ میں ایکس – وِراٹ پر بھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فضا

کوچی ۔ اظہار تشکر کی  علامت کے طور پر بحریہ کے چیتک ہیلی کاکپٹر نے کوچی میں ضلع اسپتال پر پھول کی پتیاں برسائیں۔ اس کے بعد دو ڈونیئر طیاروں ، ایک سی کنگ ہیلی کاپٹر ، دو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) اور بھارتی بحریہ کے 2 چیتک ہیلی کاپٹروں ہر نشتنک 7  ہوائی جہازوں نے فلائی پاسٹ کیا۔ یہ فلائی پاسٹ شہر کے مشہور سنگ میل میرین ڈرائیو پر کیا گیا۔ جس کے فوراً بعد بحریہ کے 7 تیز رفتار انٹر سیپٹر طیاروں نے اسٹیم پاسٹ پیش کیا، جس کے ساتھ ساتھ ان طیاروں نے ایک بینر کا مظاہرہ بھی کیا، جس پر کورونا جانبازوں کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

ویزاگ۔  آئی این ایس دِگا کے ایک چیتک ہیلی کاپٹر نے چھاتی اور متعدد بیماریوں کے سرکاری اسپتال  آندھرا میڈیکل کالج اور گیتم انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ریسرچ (جی آئی ایم ایس آر) پر پھول کی پتیاں برسائیں۔

ممبئی : بھارتی بحریہ کے چیتک ہیلی کاپٹر  ممبئی میں کستوربا گاندھی اسپتال اور اسوینی بحری اسپتال پر فلائی پاسٹ کیا اور پھولوں کی پتیاں برسائیں۔

گوا : بھارتی بحریہ کے چیتک ہیلی کاپٹر نے گوا کے میڈیکل کالج اور ای۔ ایس۔ آئی۔ اسپتال  پر فلائی پاسٹ کیا اور پھولوں کی پتیاں برسائیں۔

انڈمان و نکوبار جزیرے : بھرتی بحریہ کے  ہوائی جہاوزوں نے فضائیہ اور ساحلی گارڈ کے ساتھ مل کر انڈمان اور نکوبار جزیروں کے مختلف حصوں پر فلائی پاسٹ کیا۔

سمندر میں

مشرقی بحری کمان: آئی این ایس جیلیشوا اور آئی این ایس ساویتری نے اپنے مشن پر مبنی تعیناتی پر کورونا جانبازوں کو ، سمندر میں کووڈ وبا کی روک تھام کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے تئیں سلامی دی۔

مغربی بحری کمان

بحریۂ عرب میں مشن تعیناتی پر بھارتی بحری عملے کے جہازوں نے کورونا جانبازوں کا ، کورونا کی روک تھام میں ان کے پختہ ارادے کے لیے داد تحسین پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

کروار سے کچھ دور آئی این ایس وکرمادتیہ میں بھارتی بحری عملے نے کورونا جانبازوں کو انسانی الفاط کی چین بنا کر انہیں داد تحسین پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جنوبی بحری کمان :کوچی میں بحریہ کے 7 تیز رفتار انٹرسیپٹر طیاروں نے اسٹیم پاسٹ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ ان طیاروں نے کورونا جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک بینر کا بھی مظاہرہ کیا۔

بندرگاہ پر لنگر انداز جہازوں میں چراغاں:

دن بھر کے ان پروگراموں کا اختتام بھارتی بحریہ کے 25 جنگی جہازوں میں چراغاں کے ساتھ ہوا۔ جہازوں میں یہ چراغاں 9 بندرگاہی شہروں میں کیا گیا جن میں انڈمان اور نکوبار جزیرے بھی شامل ہیں۔  چراغاں کے دوران آگ کی لپٹیں بھی دکھائی گئیں اور سائرن بھی بجائے گئے۔ یہ اختتامی پروگرام شام 07:30 بجے شروع ہوا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More