16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے ہنرمندیوں کے حصول اور روزگار کے فروغ سے متعلق معلومات بڑھانے(ایس اے این کے اے ایل پی) پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کے ساتھ 250 ملین امریکی ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی؍ بھارت نے ہنرمندیوں کے حصول اور روزگار کے فروغ سے متعلق معلومات بڑھانے(ایس اے این کے اے ایل پی) پروجیکٹ کے لیے 250 ملین امریکی ڈالر (مساوی) کے آئی بی آر ڈی قرض سے متعلق ایک مالیاتی معاعدے پر آج عالمی بینک کے ساتھ دستخط کئے گئے۔ حکومت ہند کی جانب سے معاشی امور کے محکمہ کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سمیر کمار کھرے اور عالمی بینک کی طرف سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید کمال احمد نے نئی دہلی میں اس مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ہنرمندیوں کی ترقی سے متعلق ادارہ جاتی میکانزم کو فروغ دینا اور ورک فورس کے لیے معیار اور مارکیٹ سے متعلق ٹریننگ تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔

پروجیکٹ کے متوقع نتائج کے کلیدی شعبوں میں  منصوبہ بندی ،خدمات کی فراہمی کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط بنانا اور اعلیٰ معیار کی  مارکیٹ سے  متعلق ٹریننگ کی دیکھ ریکھ کرنا، ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے معیار کو بہتر بنانا اور اسے مارکیٹ کے موزوں بنانا اور نجی سرکاری شراکت داری کے ذریعے ہنرمندی کی ٹریننگ میں توسیع کرنا شامل ہیں۔

پروجیکٹ کے ختم ہونے کی تاریخ 31 مارچ 2023 ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More