16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت پریکر ما پد یاترا کی کامیاب تکمیل کے بعد جناب سیتا رام کیڈیلایا کی وزیراعظم سے ملاقات

Shri Sitaram Kedilaya calls on PM after successful completion of Bharat Parikrama Padyatra
Urdu News

نئی دہلی، ، جناب سیتا رام کیڈیلایا نے اپنی بھارت پریکرما پد یاترا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب کیڈیلایا کے مطابق وہ بھارت پریکرما پد یاترا پر 9 اگست 2012 کو کنیا کماری سے روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے اس سفر کی تکمیل کنیا کماری میں ہی اس سال 9 جولائی کو کی۔

جناب کیڈیلایا نے کہا کہ اس یاترا کے دوران وہ براہ راست 9000 گاؤوں میں گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس یاترا کا پیغام بالواسطہ طور پر مزید بیس ہزار گاؤوں تک پہنچا۔ اس یاترا کے دوران انہوں نے لاکھوں کسانوں اور دیہی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیراعظم نے، جناب کیڈیلایا کی اس کوشش کی ستائش کی اور ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More