16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کو دنیا کی اعلیٰ ترین معیشتوں میں شامل کرنے کی خاطر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اصلاحات کی گئی ہیں:جناب راجناتھ سنگھ کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، مرکزیر وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ  پچھلے چار سال کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے ذریعے کی گئی اقتصادی اصلاحات بھارت کو  دنیا کی اعلیٰ ترین معیشتوں میں شامل کردیں گی۔ آج یہاں نئی دہلی میں آل انڈیا ٹریڈرس کی کنفڈریشن کے ذریعے منعقدہ  نیشنل ٹریڈرس کنکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک معروف کنسلٹینسی کے ذریعے کرائے گئے سروے کے مطابق سال 2014 میں   بھارت دنیا کی 10 اعلیٰ ترین معیشتوں میں 9ویں نمبر پر  تھا جبکہ آج فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے ، جیسا کہ  معاشیات کے ماہرین کی پیش گوئی ہے ، اگلے دو تین برسوں میں بھارت کی معیشت  اعلیٰ ترین پانچ معیشتوں میں  ایک ہوگی۔ جی ڈی پی میں ترقی کی اس شرح کے ساتھ ہم 2030 تک  دنیا کی  تین اعلی ترین  سطح کی معیشتوں میں شامل ہوجائیں گے ۔

بھارت بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے  سب سے  پسندیدہ مقام ہے  اور پچھلے چار برسوں کے دوران  ہم نے  150 ارب ڈالر سے زیادہ  کی ایف ڈی آئی حاصل کی ہے ۔ کاروبار میں آسانی کے زمرے میں بھی بھارت کا مقام  142 سے  100 تک پہنچ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ  میک ان انڈیا پروگرام  کی وجہ سے  مینوفیکچرنگ کے سیکٹر کو بھی فروغ ملا ہے۔ 2014 میں ، جس وقت بھارت میں صرف دو موبائل فون کی فیکٹریاں تھیں لیکن آج موبائل فون بنانے والی فیکٹریوں کی تعداد  120 تک پہنچ گئی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے معیشت میں اہم ڈھانچہ جاتی اور  ضابطوں سے متعلق اصلاحات شرو ع کی ہیں۔ ’’آپ کو ملک کو  چلانے کے لئے کسی ماہر معاشیات کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ملک کو چلانے کے لئے ایک حقیقی  ماہر معاشیات  درکار ہے  اور آپ کو صرف ایک ایسے وزنری کی ضرورت ہے جو ہماری معیشت  کو فروغ دے سکے۔

 جناب راج ناتھ سنگھ  فوائد کی براہ راست منتقلی  (ڈی بی ٹی) ، اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)  ، دیوالیہ پن سے متعلق قانون میں ترمیم اور  تاریخی نوٹ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ  پچھلے چار برسوں کے دوران  بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی )  کی شرح ترقی  نے  2014 کے بعد سے  ہر سال  افراط زر کی شرح کو پیچھے  چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے  حال ہی میں اناج کے لئے  کم از کم امدادی قیمت  (این ایس پی) میں قابل قدر اضافہ کیا ہے۔ اس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور  دیہی  اخراجات  میں تیزی  آئے گی ۔ اس طرح  خردہ کاروبار میں بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  ڈی بی ٹی کے تحت  بچولیوں کا رول ختم ہوگیا ہے  اور  431 اسکیموں کے تحت  365000 کروڑ روپے  کی سبسڈی براہ رات  فیض حاصل کرنے والوں کو پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے  ملک کے طویل مدتی فائدے کے لئے  نوٹ بندی کے دوران  آئی رکاوٹوں کو اب دور کردیا ہے ۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ کئی اشیاء پر حال ہی میں  جی ایس ٹی کی شرحوں میں کافی کمی کی گئی ہے اور  کئی اشیاء  صفر اور پانچ فیصد کے زمرے میں لائی گئی ہیں،  مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت  ان زمروں پر مزید نظر ثانی کے لئے  کھلا ذہن رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ملک میں 6.5 کروڑ تاجروں اور دکانداروں میں سے تقریبا 1.25 کروڑ  تاجروں نے  جی ایس ٹی کے تحت  اندراج کرایا ہے۔ اقتصادی جائزے کے مطابق  ایک سال کے دوران  نومبر 2016-17 میں  1.15 کروڑ  سے زیادہ ریٹرن داخل کئے گئے ہیں۔ جی ایس ٹی ملک میں ٹیکس نظام کی ایک بہت بڑی اصلاح ہے ، کیونکہ  ملک کے 130 کروڑ عوام میں سے صرف  6.10 کروڑ لوگ ہی  ٹیکس نظام کے تحت آتے ہیں۔

تاجروں کو  ملک کی معیشت  کا مضبوط ستون قرار دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے  2022 تک  بھارت کی معیشت  کو دوگنا کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے  خواب کو پورا کرنے کے لئے  تجارتی برادری سے تعاون کرنے کو کہا۔ جناب رج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک میں 6.5 کروڑ  خردہ تاجر ہیں اور حکومت  تجارتی نظام کو مستحکم کرنے کی خواہشمند ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More