18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کو علم اور اختراعات کا ایک عالمی مرکز بنانے کے لئے تعلیمی نظام کی تجدید کریں: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بھارت کو علم اور اختراعات میں ایک ممتاز مرکز بنانے کے لئے تدریسیات سے تحقیق تک پورے تعلیمی نظام کی تجدید پر زور دیا ہے۔

نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ تقسیم اسناد کے جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کو ایک زمانے میں ‘وشو گرو’ کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر  آموزش کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرے۔

یونیورسٹیوں اور اعل تعلیم کے اداروں پر اپنے تدریسی طریقہ کار  کی مکمل تجدید پر زور دیتے ہوئے انہوں نے  جے این یو اور بھارت کی دوسری یونیورسٹیوں سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ خود کو دنیا کے اعلی  درجے کے اداروں میں شامل کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی تہذیب میں ہمیشہ ہی تعلیم کے جامع اور مربوط ویژن پر زور دیا ہے۔ جے این یو جیسی یونیورسٹیوں  پر اپنی قوت اور معیار میں اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مجموعی کارکردگی کو بہترین بنانے اور عالمی ایجنڈے کی قیادت کرنے کی صلاحیت پیدا  کرنا ہونا چاہیے۔

اعلی تعلیم کے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہ وہ دنیا کے بہترین اداروں سے سبق حاصل کریں اور بہترین طریقہ کار کو اپنائیں، انہوں نے کہا کہ ایک  تہذیب کے طور پر ہمارا سماج  سب سے زیادہ پذیرائی والا سماج رہا ہے جس نے پوری دنیا سے اچھے نظریات کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بھارت ترقی کی ایک منفرد راہ پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ طلبا  کے پاس اس کوشش کے تئیں تعاون کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

ایک بڑی آبادی کے  وسیع فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو  ، جو ہماری آبادی کا دو تہائی حصہ ہیں،  اعلی معیار کی صلاحیت سازی اور اعلی تعلیم کی سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

طلبا کو یہ یاد دہانی کراتے ہوئے کہ وہ عظیم ثقافت اور کثیر جہتی جامع عالمی نظریات کے وارث ہیں، انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ اس وراثت کے بہتر پہلو کی سمجھ پیدا کریں اور انہیں برقرار رکھیں اور مشتہر کریں۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ  کیا  آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہت بنانے  کی خاطر اپنے علم اور اپنی ذہانت کو مسلسل بروئے کار لائیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تعلیم میں یکسر تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت، نائب صدر نے کہا کہ یہ آموز کاروں  کی زندگی میں یکسر تبدیلی پیدا کرتی ہے اور عمومی فلاح و بہبود کے لئے  طاقت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گریجویشن میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھارت کے  جل مل کر رہنے اور ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنے کے فلسفہ پر عمل کریں۔

تعلیم کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہاکہ اگر خواتین پیچھے رہیں تو  کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں ریزرویشن فراہم کرکے خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کی بھی حمایت کی۔

جناب نائیڈو نے خواتین اور محروم طبقے کے طلبا کے لئے خصوصی داخلہ پالیسی کے لئے جے این یو کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے بچوں کو دسویں جماعت تک ان کی مادری زبان میں تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے بچوں کو، جو ابتدائی تعلیم اپنی مادری زبان میں حاصل کرتے ہیں، انہیں اضافی ترغیبات دی جانی چاہئیں۔

تقسیم اسناد کے جلسے میں انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک، جے این یو  کے چانسلر اور نیتی آیوگ کے رکن جناب وجے کمار سرسوت اور جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر جگدیش کمار  تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More