22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی انڈر -21 ہاکی کے صلاحیتوں کھلاڑیوں کو کھیلو انڈیا لیگ کے ذریعہ اضافی مسابقتی تجربہ حاصل ہوگا

Urdu News

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بدھ کو معروف میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں کھیلو انڈیا انڈر-21 خواتین ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ لیگ کا انعقاد 15 دسمبر سے 21 دسمبر، 2021 تک کیا جائے گا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے اس لیگ کو ابھرتی صلاحیتوں کو مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کا ایک اور موقع دینے کے لئے ڈیزائن کیا ہے ۔

اس کا انعقاد بھارتی کھیل اتھارٹی نے ہاکی انڈیا کے تعاون سے کیا ہے جس میں 14 ٹیمیں شامل ہوں گی اور اس کا پہلا مرحلہ اڈیشہ نیول ٹاٹا ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر، بھونیشور   راجہ کرن ہاکی اکیڈمی ، کرنال کے بیچ میچ کے ساتھ شروع ہوگا۔

ایف آئی ایچ خواتین جونیئر ہاکی عالمی کپ کی تیاری کررہی ہندوستانی جونیئر ٹیم میچ کی پسندیدہ ٹیم ہوگی، جبکہ چیمپئن شپ میں دوسری طرف بھارتی کھیل اتھارٹی کی دو ٹیمیں سب کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کریں گی۔ اس لیگ میں سات روز کے دوران کل 14 ٹیمیں جیت کے لئے مقابلہ کریں گی۔

خواتین  ہاکی کھلاڑیوں (گروپ )  کے بیچ کافی جوش ہے اور جسے بھارت کی سابق کپتان پریتم رانی سیواچ نے سب سے اچھی طرح سے پیش کیا ہے۔ پریتم سیواچ نے کہا، ’’ ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لئے ملک کی بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرکے اپنی صلاحیت دکھانے کا یہ شاندار موقع ہے‘‘۔ پریتم سیواچ  1998 میں ارجن ایوارڈ یافتہ ہیں اور انہیں پچھلے ہی مہینے دروناچاریہ ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔

پریتم سیواچ نے کہا، ’’ مجھے یقین ہے کہ سبھی ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گی ، بھلے ہی وہ جانتی ہوں کہ انڈین جونیئر ٹیم اور بھارتی کھیل اتھارٹی کی دو ٹیمیں  طاقتور ثابت ہوسکتی ہیں۔ لیگ کھلاڑیوں کو مقابلے میں بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا موقع دیتی ہے جس کے  ہر میچ میں بہترین ہاکی  کی   کارکردگی ہوسکتی ہے‘‘۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد لکھنؤ کے ایس اے آئی سنٹر میں کیا جائے گا۔ لیگ خواتین ہاکی میں لوگوں کی دلچسپی  برقرار  رکھے گی کیونکہ اس سال کی شروعات میں  ٹوکیو میں کھیلے گئے اولمپک کھیلوں میں بھارتی ٹیم نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا ۔

ٹیموں کو دو گروپوں میں اس طرح تقسیم کیا گیا ہے :

گروپ اے : انڈیا جونیئرس، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا بی ، نئی دہلی، اڈیشہ نیول ٹاٹا ہاکی ہائی پرفامنس سنٹر، بھونیشور   ؛ خالصہ ہاکی اکیڈمی ، امرتسر؛ ممبئی اسکول اسپورٹس ایسوسی ایشن، راجہ  کرن ہاکی اکیڈمی اور ہم اکیڈمی، وکاس نگر (ہماچل پردیش) ۔

گروپ بی :اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اے، نئی دہلی ؛مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی ، بھوپال؛ ہر ہاکی اکیڈمی، سونی پت ؛ جے بھارت ہاکی اکیڈمی، دہلی ؛ پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی، سونی پت ؛ اسپورٹس ہاسٹل، بھونیشور اور دہلی ہاکی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More