17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی کُل کووڈ-19ویکسینیشن نے 46کروڑ کے اعدادو شمار کو پار کیا

Urdu News

بھارت میں کووڈ-19ویکسینیشن کے اعدادو شمار کل 46کروڑ کی اہم سطح کو پار کر گئے ہیں۔ آج صبح آٹھ بجے تک کی آخری رپورٹ کے مطابق 5494423 سیشنز کے ذریعہ سے ویکسین کی کُل 46،15،18،479 خوراک دے  دی گئی ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ٹیکوں کی 52،99،036ڈوز لگائی گئی ہیں۔

ان میں شامل ہیں :

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,03,02,313

دوسری خوراک

78,22,150

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,79,32,882

دوسری خوراک

1,12,50,974

عمر کا زمرہ 44-18 سال

پہلی خوراک

15,22,17,587

دوسری خوراک

80,61,768

عمر کا زمرہ 59-45 سال

پہلی خوراک

10,44,37,699

دوسری خوراک

3,84,29,220

60 سال سے زیادہ

پہلی خوراک

7,49,29,832

دوسری خوراک

3,61,34,054

کُل

46,15,18,479

کووڈ-19 ویکسین کی وسیع فراہمی سے منسلک نیا مرحلہ 21جون،2021 سے شروع ہوا ہے۔مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 کی ویکسینیشن کی رفتار اور اس کا دائرہ بڑھانے کےلئے پرعزم ہے۔

وبا کے آغاز سے ابھی تک انفیکشن سے متاثر لوگوں میں 30781263لوگ پہلے ہی کووڈ-19سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 37291 ٹھیک ہوگئے۔اس طرح ٹھیک ہونے والوں کی شرح 97.37 فیصد کی سطح پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GF5B.jpg

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں روزانہ نئے معاملے 41649سامنے آئے۔

مسلسل 34دنوں سے روزانہ نئے معاملے 50ہزار کی سطح سے نیچے برقرار ہیں۔ یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کئے گئے مسلسل اور تعاون سے بھری کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZZ8L.jpg

بھارت کے زیر علاج معاملے 408920 کی سطح پر برقرار ہیں اور اب ملک کے کل پازیٹو معاملوں میں زیر علاج معاملوں کی حصہ داری 1029 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LX1X.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں بہترین اضافے کے ساتھ ،پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کُل 1776315 ٹیسٹ کرائے گئے۔ بھارت میں ابھی تک کُل 46.64 کروڑ(466427038) ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

جہاں ایک طرف ملک میں ٹیسٹ صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ،وہیں حال میں ہفتہ وار پازیٹوٹی کی شرح 2.42 فیصد کی سطح پر ہے،جبکہ آج روزانہ پازیٹوٹی کی شرح 2.34 فیصد رہی۔مسلسل 54دنوں سے روزانہ پازیٹوٹی کی شرح پانچ فیصد سےکم برقرار ہے۔

image004M26I.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More