Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی نے جناب ونودزتشی کو اسند اے سی انتخابات کا خصوصی مشاہدمقررکیا

Urdu News

نئیدہلی: بھارت کے انتخابی کمیشن نے جناب ونود زتشی  (سابق آئی اے ایس  راجستھا ن ریٹائرڈ ) ای سی آئی کے سابق ڈپٹی انتخابی کمشنر  اور سیاحت کے سابق سکریٹری کو  سوشل  میڈیا میں  گھومنے والے ویڈیو کی روشنی میں ہریانہ میں  کرنال ضلع کے  اسند  اسمبلی حلقے  23 کے لئے  جاری انتخابات کے لئے خصوصی مشاہد مقرر کیا ہے۔ جناب زتشی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  ضروری اصلاحی قدم  اٹھانے اور آزادانہ ،شفاف اور پر امن انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر اپنے متعلقہ حلقے میں پہنچیں ۔

          جناب زتشی نے اس سے پہلے راجستھان کے اعلیٰ انتخابی افسر کے طورپر کام کیا ہے ۔ انہو ں نے بھارت کے انتخابی کمیشن  ای سی آئی میں  سات سال تک  مختلف عہدوں پر بھی کام کیاہے۔ جناب زتشی کو  اپریل 2019  میں  آندھرا پردیش ، تلنگانہ  اور تریپورہ میں حالیہ انتخابات کے دوران خصوصی مشاہد مقرر کیا گیا تھا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More