12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے اُجّولا تجربے سے بنگلہ دیش میں سماجی تبدیلی کو تحریک ملے گی:پٹرولیم کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے سامنے  منگل کے روز   انڈین آئل کی دبئی میں واقع  معاون کمپنی  آئی او سی مڈل ایسٹ ایف زیڈ ای اور بیکسمکو گروپ کی آر آر ہولڈنگس لمیٹیڈ کے درمیان ایک مشترکہ صنعت کے معاہدے(جے وی اے)، پر دستخط  کئےگئے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے مشیرعزت مآب سلمان فضل الرحمن    بنگلہ دیش کے بجلی ، توانائی  اور معدنی وسائل کے وزیر مملکت عز ت مآب نصر الحمید بھی  موجود تھے۔ بیکسمکو کے ساتھ مل کر اس مشترکہ صنعت کے ذریعے آئی او سی ایل ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان  نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ تعلقات  کا ذکر کیا، جو تاریخ، ثقافت، مشترکہ قربانی  کی بنیاد پر قائم ہیں۔ بھارت-بنگلہ دیش تعلقات میں توانائی کےشعبے کے رول کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ گزشتہ چند برسوں کےد وران ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے تعاون کو کافی فروغ ملا ہے۔بنگلہ دیش کے ساتھ ہماری ‘پڑوسی پہلے’ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر ‘ توانائی کا پُل ’ تیار کرنا  وزیراعظم جناب نریندر مودی جی  کے ویژن کا ایک حصہ ہے۔ حال ہی میں اکتوبر 2019 میں   بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا بھارت کے دورے سے  تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے اور تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ ’’

مشترکہ صنعت کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ   معاہدہ  بنگلہ دیش کےساتھ دو طرفہ توانائی کے تعاون کو وسعت دینے  کی سمت میں  ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے  اعتماد ظاہر کیا کہ  ہندوستان میں  صاف ستھرے کھانا پکانے کے ایندھن کے طورپر گاؤوں میں ایل پی جی کی پہنچ کو     فروغ دینے کےلئے پردھان منتری اجولا  یوجنا کے نفاذ میں  ایک رہنما کے طورپر انڈین آئل کے تجربے سے بنگلہ دیش میں ایل پی جی کے استعمال کو فروغ دینے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ  بنگلہ دیش میں یہ مشترکہ صنعت  بنگلہ دیش میں کھانا پکانے  کےصاف ستھرے ایندھن تک رسائی میں اضافے کے ذریعے سماجی، اقتصادی تبدیلی لانے  میں محرک ہوگی۔

بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے مشیر عزت مآب سلمان فضل الرحمن نے کہا کہ ‘‘ مشترکہ صنعت کا یہ معاہدہ  بنگلہ دیش میں قابل ذکر سرمایہ کاری کے امکان کےلئے ایک دستاویز کے طور پر کام کر ے گا۔ ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا کووڈ-19 عالمی وبا کے نتیجے میں سخت اقتصادی مشکلات سے دو چار ہے، اس سرمایہ کاری سے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان  پائیدار دوستی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔’’

بنگلہ دیش کے بجلی، توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر مملکت جناب نصرل حامد نے کہا کہ ‘‘  بنگلہ دیش کا متوسط طبقے کی خریداری کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے وقت میں گزشتہ برسوں میں ایل پی جی کے شعبے میں نمایاں فروغ دیکھنے میں آیا ہے اور آنے والے برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔        اس لئے   2 تجربے کار اوربڑی کمپنیوں کے درمیان اتنے  بڑے پیمانے کی شراکت داری او رسرمایہ کاری کے لئے  صنعت میں ایک  حقیقی گیم چینجر بن جانے کے تمام امکانات موجود ہیں۔’’

اس موقع پر انڈین آئل کے چیئرمین جناب سنجے سنگھ اور آر آر ہولڈنگس لمیٹیڈ کے چیئرمین جناب شاین ایف رحمٰن نے بھی خطاب کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More