25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے بوٹینکل سروے اور برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے بوٹینکل سروے (بی ایس آئی) اور برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم (این ایچ ایم) نے بھارت میں مختلف نباتات کے مسکن کے تحفظ اور تجزیہ سمیت  جینیات؍صنفی مطالعات، تحقیق ، تربیت اور تحفظ کے میدان میں تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر آج بی ایس آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرم جیت سنگھ اور مختلف اقسام کی کائی اور پودوں کے ڈویژن کے سربراہ اور این ایچ ایم کے سربراہ ڈاکٹر سینڈرا نیپ نے ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے سے بی ایس آئی کے عملے کو لندن میں نیچرل ہسٹری میوزیم میں کام کرنے اور وہاں کے عملے کو ہندوستان میں کام کرنے کی راہ ہموار ہوگی اور وہ پیڑ پودوں کے بیجوں ، ہاربیریم کے نمونوں اور ٹشو کے نمونوں وغیرہ کے تحفظ ، انہیں اکٹھا کرنے اور مطالعے کے فوائد کے منصفانہ تبادلے اور اعداد وشمار اور تصاویر وغیرہ کے تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔این ایچ ایم بھارت میں بوٹنی کے مختلف شعبوں اور پیڑ پودوں کے جینیاتی وسائل کو طویل مدت تک محفوظ کرنے جیسے شعبوں میں بی ایس آئی کی صلاحیت سازی میں مدد کرے گی۔

بھارت میں بوٹنی کی تحقیق کی ایک طویل تاریخ ہے اور پچھلی دو صدیوں کے دوران جدید سائنسی ادارے تیار ہوئے ہیں۔برطانیہ کے اداروں میں رکھے گئے بھارتی پودوں کے کلیکشن اور خود بھارت کے شاندار کلیکشن بھارت کی جدید بوٹنی سائنس کے لئے بیش قیمت وسائل ہیں۔ بھارتی سائنسدانوں کے ذریعے یہ کئے گئے کلیکشن اور مطالعات کو ڈجیٹل شکل دینے سے یہ چیزیں بھارت میں وسیع سائنسی استعمال کے لئے دستیاب ہوں گی، جس میں حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرنا ، ماحولیات کا تحفظ اور دیہی صحت نظام میں روایتی پودوں کے استعمال کا تحفظ شامل ہے۔

بھارتی پودوں کے لاکھوں ہربیریم نمونے لندن کی نیچرل ہسٹری میں موجود ہے اور بی ایس آئی کے ساتھ اس نئے ساجھیداری سے ان نمونوں کی ڈجیٹل تصاویر بنائی جاسکیں گی جو بھارتی سائنسدانوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔بی ایس آئی کے عملے کے تین ارکان کو لندن میں اس اہم کام کو انجام دینے کے لئے رودرفورڈ فیلو شپ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے ہربیریم کو ڈجیٹل شکل دینے اور اس کے تحفظ کے تمام پہلوؤں کے بارے میں تربیت حاصل کی ہے اور وہ پہلے ہی مختلف پودوں کی قسموں کی 16 ہزار سے زیادہ تصاویر کرچکے ہیں، جو فصلوں کی سائنس اور خوراک کی سیکورٹی کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کے ساتھ ہی این ایچ ایم کے بوٹنی کے دو ماہرین بھی ملک میں بی ایس آئی کے ساتھ کام کررہے ہیں، جس میں مختلف قسم کے پودوں کی نشاندہی کرنا ، صلاحیت سازی ، بھارت کے نوجوان سائنسدانوں کے ساتھ گفتگو اور نظریات کا تبادلہ کرنا شامل ہے۔

بھارت اور برطانیہ کے درمیان صلاحیت سازی اور سائنسی تبادلے اس مفاہمت نے کے تحت مستقبل کے کام کے لئے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، جس سے دونوں ایک دوسرے کے کام میں اشتراک کے ساتھ سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رکھ سکیں گے اور اہم سائنسی سوالوں کو حل کرکے انسانیت کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More