19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے-2017 میں صحت کی وزارت کو اختراعی اور معلوماتی نمائشی مظاہرے کیلئے کانسے کا تمغہ

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو پرگتی میدان میں منعقد 37ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے-2017 میں اختراعی اور معلوماتی نمائشی مظاہرے کیلئے کانسے کا تمغہ دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے ایوارڈ کی تقسیم کیلئے منعقد تقریب میں دیا۔ وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری (آرسی ایچ، آئی ای سی) محترمہ وندنا برنانی نے وزارت کی جانب سے یہ ایوارڈ قبول کیا۔ اس تقریب میں آئی ٹی پی او کے سی این بی جناب ایل سی گوئل اور وزارت کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

وزارت صحت کے پویلین میں وزارت صحت کی جانب سے چلائے جارہے پروگراموں اور دیگر اقدامات کو اجاگر کیا گیا تھا، جس میں سبھی کیلئے مکمل ٹیکہ کاری کا مشن اندردھنش، نئے ٹیکوں کا تعارف، پردھان منتری میتریتو سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایم اے)، ماں کا دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی کیلئے مدرس ایبسلوٹ افیکشن (ایم اے اے)، ذیلی صحت سیکٹر کو مستحکم کرنے کیلئے پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) وغیرہ شامل ہیں۔ جن سکھیا استھرتا کوش (جے ایس کے) نے بھی نمائش میں شرکت کرتے ہوئے ایک منفرد سیلفی کارنر کے ذریعے لوگوں کو چھوٹا کنبہ رکھنے کے ضابطے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس نے پرگتی میدان میں نکڑ ناٹک اور چھوٹے چھوٹے ڈراموں کے ذریعے آبادی کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی پیدا کی۔ آیوش کی وزارت نے بھی روایتی طبی نظام کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کی خاطر نمائش میں شرکت کی۔ میلے میں آنے والوں میں یوگا کو مقبول بنانے کیلئے روزانہ مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کے طلباء نے یوگا کے مظاہرے کئے۔ سی ایچ ایس کے ڈاکٹروں نے لوگوں کا مفت ہیلتھ چیک اپ کیا۔

میلے میں آنے والوں کیلئے مفت طبی جانچ فراہم کرنے کی خاطر وزارت صحت نے سواستھ چیتنا کے تین کیمپ بھی منعقد کئے۔ ان کیمپوں میں آیوش کے ڈاکٹروں اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے لوگوں کو طبی مشورے دئے۔ 15 دن کے دوران 62 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ان صحت کیمپوں کا دورہ کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More