17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر بھارت کے مقابلہ جاتی کمیشن میں سالانہ دن کا لیکچر دیں گے

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ،بھارت کے چیف جسٹس جناب جے ایس کھیہر بھارت کے مقابلہ جاتی کمیشن کے سالانہ دن کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب نئی دلی کے اشوکا ہوٹل میں کنونشن ہال میں 20 مئی کو شام 5 بجے منعقد ہوگی۔ وہ سالانہ دن کے موقع پر لیکچر بھی دیں گے، جس کا موضوع ہے‘‘مقابلے سے متعلق قانون کی ابھرتی ہوئی عملداری:بھارت میں اس سے تاجربرادری اور بھارت کی تجارتی پالیسی کیلئے کیاخدمات فراہم ہوں گی۔ سی سی آئی کے چیئرمین دیویندرکمارسیکری اس موقع پر خیر مقدمی خطبہ دیں گے۔

جیسا کہ مقابلے سے متعلق قانون 2002 میں ترمیم کرکے اسے مقابلے سے متعلق ترمیمی قانون 2007 کردیاگیاتھا۔ اس میں مقابلے سے متعلق جدید قوانین کے فلسفے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس قانون میں ایسے معاہدوں کی ممانعت کی گئی ہے، جو مقابلے کے رجحان کے خلاف ہوں۔ ایسی صنعتوں کی طرف سے غلبے والی پوزیشن کی ممانعت کی گئی ہے، جس کا غلط استعمال ہو۔

مقابلہ جاتی قانون کے مقاصد ، بھارت کے مقابلہ جاتی کمیشن سی سی آئی کے ذریعے حاصل کئے جاتے ہیں، جسے مرکزی حکومت نے 14اکتوبر2003کو قائم کیاتھا۔ یہ کمیشن کا فرض ہے کہ وہ ایسے طورطریقوں کو ختم کرے، جن کا مقابلہ جاتی رجحان پر اثر پڑے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More