16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت ۔ بنگلہ دیش مشترکہ فوجی مشقیں، سمپریتی۔ 2019 کی اختتامی تقریب

Urdu News

نئی دہلی،  بھارت اور بنگلہ دیش کی مشترکہ فوجی مشقیں، ‘‘ سمپریتی۔ VIII’’آج بنگلہ دیش کے تنگیل میں اختتام پذیر ہوئیں۔ ان مشقوں میں بھارتی فوج کی راجپوتانہ رائفلس کی نویں بٹالین کی ایک کمپنی اور  بنگلہ دیشی فوج کی مشرقی بنگال کی 36 ویں بٹالین کی کمپنی نے شرکت کی۔ان فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بھارت کی ہائی کمشنر  ریوا گنگولی داس نے شرکت کی جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔

یہ مشقیں، جو سمپریتی کے نام سے 2019 میں شروع ہوئی تھیں، سیریز کی آٹھویں مشقیں تھیں۔ سمپریتی مشقوں نے بھارت اور بنگلہ دیش کی فوجوں کے درمیان ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک  کو مستحکم کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے تنگیل میں یہ بھارت۔ بنگلہ دیش کی چوتھی مشقیں تھیں جو ایک دونوں ایک دوسرے کے ملکوں میں کرتے رہے ہیں۔ دونوں جانب سے فوجی کمانڈروں اور عملے کے افسران نے قریبی تال میل کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا اور مشترکہ فیلڈ تربیت کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے پر بھروسہ کرکے کارروائی انجام دینے کے ساتھ ساتھ خفیہ معلومات کے نظام میں بھی اشتراک کیا گیا۔

مشترکہ مشقوں کا اختتام تنگیل کے بنگ بندھو سینانی باس کنٹونمنٹ میں کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کی فوجوں نے  مختلف منصوبوں پر مشترکہ کارروائی کی۔دونوں ملکوں کے سینئر عہدیداروں نے ان مشقوں کی نگرانی کی ۔ جنگی تربیت کے علاوہ دونوں ملکوں کے فوجیوں نے دوستانہ والی بال باسکٹ بال میچوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں بھی شرکت کی۔ آخر میں شاندار پریڈ اور یادگاری تحائف کے تبادلوں کے ساتھ بھارت بنگلہ دیش مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے مکمل کی گئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More