17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھاوینا پٹیل نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں تاریخ رقم کی، بھارت کے لئے ٹیبل ٹینس میں اب تک کا پہلا تمغہ جیتا

Urdu News

وزیر اعظم نے اتوار کو سویرے ژہویِنگ کے خلاف فائنل میچ کے بعد بھاوینا کو فون کیا اور چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔

بھاوینا بین پٹیل نے آج ٹوکیو پیرالمپک میں خواتین سنگل کلاس 4 ٹیبل ٹینس میں بھارت کا پہلا سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ قومی یوم کھیل 2021 کے موقع پر چاندی کا تمغہ جیتنا ملک کے لئے کسی حیرت انگیز اور یادگار تحفے سے کم نہیں ہے۔

8440.jpg

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر تاریخ میں واپس چلے گئے اور کچھ یادگار لمحوں کو یاد کیا، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھاوینا کے ساتھ مشترک کئے تھے۔ مرکزی وزیر نے 2010 کی ایک تصویر مشترک کی، جس میں بھاوینا اور ان کی ساتھی سونل بین پٹیل کو گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی نے نوازا تھا۔ جناب ٹھاکر نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا ’’سونل اور بھاوینا 2010 کے دہلی دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے جارہی تھیں، وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے ملاقات کی اور ان کی، اپنی بہترین کارکردگی کے مظاہرے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔‘‘

’’کھیل کلچر کی تعمیر، ہر ایک کھیل اور کھلاڑی کی حمایت کرنا ایک تاعمر کوشش رہی ہے، جو آج بھی جاری ہے۔ اس کے خوشگوار نتائج مل رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے حامی وزیر اعظم!‘‘ وزیر اعظم نے اتوار کو سویرے، ژہوینگ کے خلاف فائنل میچ کے بعد بھاوینا کو فون کیا اور چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔

کلاس4 زمرے میں دنیا کی 12ویں مقام پر موجود 34 سالہ بھارتی پیرا- ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا کا فائنل میں یِنگ کے خلاف سخت مقابلہ تھا۔ سونے کے تمغے کے لئے ہونے والے میچ میں بھاوینا کو دنیا نمبر ایک کھلاڑی سے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی یِنگ کے پاس اب چار پیرالمپک کھیلوں سے 6 سونے کے تمغے ہیں۔ بھاوینا اپنے شروعاتی گروپ اسٹیج میچ میں بھی چین کی کھلاڑی کے خلاف ہار گئی تھیں، لیکن پری- کوارٹر مرحلے کے بعد بھاوینا نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا  وہ قابل ذکر ہے۔ پیرا لمپک کھیلوں میں پہلی مرتبہ حصہ لے رہی بھاوینا نے اپنے سے اوپر رینک والی برازیل کی جوائس ڈی اولیویرا کے خلاف آخری 16 کے میچ میں سیدھے گیم میں 3-0 سے جیت حاصل کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں سربیا کی بوری سلاوا پیریک ، بھاوینا کی حریف تھیں، جو گولڈ میڈل کے ساتھ 2016 ریو پیرالمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھی تھیں۔ بھارتی کھلاڑی بھاوینا نے اس مقابلے میں 3-0 سے جیت حاصل کی۔ سیمی فائنل میں بھاوینا نے 2012 پیرا لمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی اور 2016 پیرا لمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ژیانگ میاؤ کو 3-2 سے شکست دی۔

بھاوینا کو بھارت سرکار کے ذریعے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے 2.85 لاکھ روپئے کی مالی مدد ٹیبل ٹینس کی ٹیبل خریدنے، ٹی ٹی روبوٹ ’بٹر فلائی – ایمیکس پرائم‘ کے ساتھ ساتھ ایک 2.74 لاکھ روپئے کی اوٹوبوک وہیل چیئر کی خرید کے لئے ممکنہ مدد دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More