نئی دہلی، 13جون 2018ء کو ہندوستانی فضائیہ کے چیتک ہیلی کاپٹر کے 8800 فٹ کی بلندی پر واقع ایک مقام سے جموں کے لیے دو زخمیوں کو بحفاظت نکالنے کے چیلنج کو کامیابی سے مکمل کیا۔ صرف 23 سالہ خاتون جن کے کئی جگہ فریکچر ہوئے ہوئے تھے اور ایک 32 سالہ مرد کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کو بحفاظت نکالاگیا۔چیتک ہیلی کاپٹر ونگ کمانڈر وشال مہتا پائلٹ اسکوائڈرن لیڈر ایس سیلوا کمار کے ساتھ اڑا رہے تھے۔
تیسرے زخمی کو اٹینڈنٹ کے ساتھ اسی مقام سے بحفاظت نکالاگیا۔ونگ کمانڈر اے ایچ کلکرنی ساتھی پائلٹ اسکوائڈرن لیڈر رجت شرما کے ساتھ چیتا ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے۔