14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے وزیراعظم کو فون کرکے انہیں مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، بھوٹان  کے وزیراعظم  عزت مآب ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے  23 ،مئی 2019 کو  وزیراعظم نریندر مودی کو  ٹیلی  فون کرکے  بھارت میں عام انتخابات میں  ان کی جیت کے لئے ا نہیں مبارک باد دی۔

 وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے  بھارت میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی فراہم کردہ  مضبوط قیادت کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ بھارت  کو ان کی سوچ اور قیادت میں  عظیم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  مبارک باد دینے کے لئے  وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ  کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے  وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ اور  بھوٹان کی شاہی حکومت  کے ساتھ  مسلسل کام کرنے  کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا تاکہ  دونوں ملکوں کے درمیان  خصوصی اور مثالی دو طرفہ رشتے کو  مزید مضبوط کیا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More