16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھوپال میں اچھی حکمرانی پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی۔ حکومت ہند کا محکمہ برائے انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات (ڈی اے آر اینڈ پی جی) حکومت مدھیہ پردیش کے اشتراک سے اچھی حکمرانی پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا  کل بھوپال میں انعقاد  کرنے جا رہا  ہے جس کا مرکز خواہشمند اضلاع ہوں گے۔ 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وفود اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس دو روزہ کانفرنس میں 5 تکنیکی نشستیں ہوں گی۔

پہلے روز 4 نشستوں میں 13 پریزنٹشن ہوں گے جن کے بعد پینل ڈسکشن ہوں گے ۔ آئی سی ٹی  کی حامل تعلیم ، زراعت، عوامی خدمات ، شکایات کا ازالہ اور اچھی حکمرانی کے اقدامات اس پریزنٹشن  کے موضوعات میں شامل ہیں ۔

دوسرے دن 4 پریزنٹشن شہریوں پر مبنی خدمات سے متعلق ہوں گی۔  ڈی اے آر اینڈ پی جی میں سکریٹری جناب کے وی ایپن اور حکومت مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری جناب بسنت پرتاپ سنگھ اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

ڈی اے آر اینڈ پی جی نے اب تک اس نوعیت کی 28 کانفرنسیں منعقد کی ہیں ۔ یہ کانفرنس شہریوں پر مرکوز حکمرانی بہترین  طریقوں کو نافذ کرنے سے متعلق تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنے اور ای –گورننس ، شفاف ، جوابدہ شہریوں کے سازگار اور مؤثر انتظامیہ کے ذریعہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے ۔

نئی دہلی۔09ستمبر          حکومت ہند کا محکمہ برائے انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات (ڈی اے آر اینڈ پی جی) حکومت مدھیہ پردیش کے اشتراک سے اچھی حکمرانی پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا  کل بھوپال میں انعقاد  کرنے جا رہا  ہے جس کا مرکز خواہشمند اضلاع ہوں گے۔ 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وفود اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس دو روزہ کانفرنس میں 5 تکنیکی نشستیں ہوں گی۔

پہلے روز 4 نشستوں میں 13 پریزنٹشن ہوں گے جن کے بعد پینل ڈسکشن ہوں گے ۔ آئی سی ٹی  کی حامل تعلیم ، زراعت، عوامی خدمات ، شکایات کا ازالہ اور اچھی حکمرانی کے اقدامات اس پریزنٹشن  کے موضوعات میں شامل ہیں ۔

دوسرے دن 4 پریزنٹشن شہریوں پر مبنی خدمات سے متعلق ہوں گی۔  ڈی اے آر اینڈ پی جی میں سکریٹری جناب کے وی ایپن اور حکومت مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری جناب بسنت پرتاپ سنگھ اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

ڈی اے آر اینڈ پی جی نے اب تک اس نوعیت کی 28 کانفرنسیں منعقد کی ہیں ۔ یہ کانفرنس شہریوں پر مرکوز حکمرانی بہترین  طریقوں کو نافذ کرنے سے متعلق تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنے اور ای –گورننس ، شفاف ، جوابدہ شہریوں کے سازگار اور مؤثر انتظامیہ کے ذریعہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More